لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس،اہم ترین گواہ ڈاکٹر عمران منیر کا ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرنے کے انتظامات مکمل، بیان جمعہ کو ریکارڈ ہونے کا امکان

پیر 31 مارچ 2014 06:40

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)مسعود جنجوعہ لاپتہ کیس کے اہم ترین گواہ ڈاکٹر عمران منیر کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے بارے سپریم کورٹ انتظامیہ نے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے ہیں ۔امکان ہے کہ رواں ہفتے جمعہ کے روز یہ بیان ریکارڈ جائے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر عمران منیر کا سری لنکا سے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے 15 روز دیئے تھے ۔

اب سپریم کورٹ کے آئی ٹی شعبہ نے اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔سپریم کورٹ کو رپورٹ آج پیر کو ارسال کر دی جائے گی اور عدالتی حکم کے مطابق مخصوص دن مقرر کیا جائیگا اور بیان ریکارڈ کیا جائیگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بیان جمعہ کو ریکارڈ کیا جائیگا۔