لاہور ہائیکورٹ ،وفاقی وزیر انوشہ رحمن کو یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم

اتوار 30 مارچ 2014 07:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمن کو یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم دے دیا ۔ فاضل عدالت نے گیارہ صفحات پر مشتمل ابتدائی فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہو ٹیوب کو کھولنے اور گستاخانہ مواد ہٹانے کے حوالے سے تکنیکی افراد کے ساتھ مل کر وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمن کی سربراہی میں لاہور یا اسلام آباد میں اجلاس کر کے سفارشات مرتب کی جائیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عدالتی سماعت سے قبل اجلاس کے تمام نکات کو ریکارڈپر لایا جائے۔عدالت نے وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی کو پابند کیا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل اجلاس کی کاروائی اور مرتب کی گئی سفارشات پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت13مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :