تھر میں یکم دسمبر 2013سے 28مارچ 2014تک 201اموات ہوئیں،51مرد،34خواتین اور 116بچے شامل ہیں ،تاج حید ر ،اموات کی وجہ بھوک نہیں بلکہ شدید سردی ،نمونیہ اور دیگر بیماریاں ہیں اور بچوں میں اموات کی بڑی وجہ قوت مدافعت کی کمی اور قبل از وقت پیدائش ہے، خواتین کی اموات زیادہ تر وجہ زچگی کے پیچیدہ مراحل کے ہیں، 13لاکھ افراد کو مفت گندم کی تقسیم کا 80فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 150ڈاکٹرز مزید بھرتی کیے جائیں گے، 70کروڑ روپے کی لاگت سے تھر میں جدید اسپتال قائم کرنے کے علاوہ 47ہزار راشن بیگز مزید تقسیم کیے جائیں گے،زیر اعلیٰ سندھ تھر کی ترقی کے لیے ایک بڑے پیکج کا اعلان جلد کریں گے، پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 30 مارچ 2014 07:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) وزیرا علیٰ سندھ کے کوآرڈی نیٹر اور تھر میں ریلیف سرگرمیوں کے انچارج تاج حیدر نے کہا ہے کہ تھر میں یکم دسمبر 2013سے 28مارچ 2014تک 201اموات ہوئی ہیں ۔ان میں 51مرد،34خواتین اور 116بچے شامل ہیں ۔اموات کی وجہ بھوک نہیں بلکہ شدید سردی ،نمونیہ اور دیگر بیماریاں ہیں اور بچوں میں اموات کی بڑی وجہ قوت مدافعت کی کمی اور قبل از وقت پیدائش ہے ۔
جبکہ خواتین کی اموات زیادہ تر وجہ زچگی کے پیچیدہ مراحل کے ہیں ۔تھر میں 13لاکھ افراد کو مفت گندم کی تقسیم کا 80فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 150ڈاکٹرز مزید بھرتی کیے جائیں گے جبکہ 70کروڑ روپے کی لاگت سے تھر میں جدید اسپتال قائم کرنے کے علاوہ 47ہزار راشن بیگز مزید تقسیم کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ تھر کی ترقی کے لیے ایک بڑے پیکج کا اعلان جلد کریں گے ۔
تھر میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے لیے تھر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سیکرٹریٹ میں ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریلیف کمشنر سندھ علم الدین بلو ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ذوالفقار شلوانی ،اسپیشل سیکرٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات لطیف مغل اور دیگربھی موجود تھے ۔تاج حیدر نے کہا کہ تھر میں 1998کی مردم شماری کے مطابق ایک لاکھ 75ہزار خاندان رجسٹرڈ تھے ۔تاہم 2011-12کے ریکارڈ کے مطابق اب ان خاندانوں کی تعداد 2لاکھ 60ہزار ہوگئی ہے ۔اوسطاً ایک خاندان میں 5سے زائد افراد شامل ہیں ۔تھر کی آبادی اس وقت 60لاکھ سے زائد ہے ۔2لاکھ 60ہزار خاندانوں میں 80فیصد گندم کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا گیاہے ۔ایک لاکھ 71ہزار 50کلو گرام گندم کے بیگز تقسیم کیے گئے ہیں ۔نگرپارکر ،اسلام کوٹ اور چھاچھرو میں 7ہزار سے زائد گندم کے 50کلو بیگز مزید تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ صوبائی ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی 27ہزار راش کے بیگز تقسیم کیے ہیں ،جس میں 14غذائی اشیاء شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 12ہزار سے زائد راشن بیگز بھجوائے ہیں ۔جبکہ انہوں نے 5موبائل یونٹس اسپتال اور 38ڈاکٹرز بھی تھر بھجوائے ہیں ،جو خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے 3ٹرک چاول تھر کے متاثرہ خاندانوں کے لیے بھیجے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے 18ہزار سے زائد راشن بیگز ازخود تقسیم کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امداد کی تقسیم ایک رابطہ کار نظام کے تحت کی جارہی ہے ۔حکومت کے علاوہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ،بحریہ ٹاوٴن ،پاکستان ایئرفورس ،پاک فوج ،پاکستان نیوی سمیت مختلف این جی اوز تھر میں ریلیف کا کام انجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 28لاکھ جانوروں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ 74ہزار بیمار جانوروں کا علاج کیا گیا ہے ۔جانوروں کو خوراک کی فراہمی کے لیے 58ہزار میں سے 14ہزار چارے کے بیگزتقسیم کیے گئے اور مزید جلد کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تھر میں اس وقت 60لاکھ جانور موجود ہیں ۔50ہزار یومیہ جانوروں کی ویکسی نیشن ہورہی ہے یہ عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔مٹھی اسپتال میں مزید 60بستروں کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 52نئے ڈاکٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے ۔مزید 150ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں گے ۔تھرمیں اس وقت 31پرائمری ہیلتھ یونٹس اور 33ڈسپنسریوں کو مزید فعال کردیا گیا ہے ۔پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید آر او پلانٹس لگائے جائیں گے ۔86میں سے 51آر او پلانٹس کام کررہے ہیں ،جو خراب ہیں ان کو آئندہ چند روز میں ٹھیک کرلیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تھر کے رجسٹرڈ خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔یہ تمام رقم اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے براہ راست جاری کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ تھر میں قحط کے سبب اموات نہیں ہوئی ہیں ۔رواں برس سردی زیادہ پڑی ،جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں نے جنم لیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ تھر میں اموات اور نقل مکانی کی وجہ بھوک نہیں ہے ۔گندم کی ترسیل کے نظام کو بہتر کردیا گیا ہے اور مکمل بحالی تک ریلیف کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیپلو کے جنوبی حصے اور رن کچھ کے کچھ علاقوں میں امدادی کاموں کی رفتار سست ہے تاہم ان علاقوں کو اب اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے اور یہاں پر بھی صورت حال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تھر کی زمین کے اندر اربوں روپے کی دولت ہے اور اوپر غربت ہے ۔حکومت سندھ تھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پیکج تیار کررہی ہے ،جس کا اعلان وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے ۔انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر دیگر صوبائی حکومتوں اور امدادی اداروں کا حکومت کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 30 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ورلڈ کپ ٹی20 میں پاکستان کی قومی ٹیم اپنا تیسرا اہم میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا، اہم معرکہ کیلئے گرین شرٹس کی تیاریاں آخری مراحل ... مزید
-
سیمی فائنل میں رسائی کیلئے دونوں میچوں میں کامیابی ضروری ہے ، محمد حفیظ ،ہم سیمی فائنل نہیں ورلڈ کپ جیتنے آئے ہیں ، بنگلہ دیش کو آسان حریف نہیں سمجھتے ،عمر اکمل اور شاہد آفریدی کی فٹنس سے مطمئن ہیں ... مزید
-
چٹاگانگ،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو3رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی،انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ،اے بی ڈویلےئرز مین آف دی میچ قرار پائے،نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6وکٹوں سے شکست ... مزید
-
ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم نے ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی،آسٹریلیا نے بھی 94رنز سے شکست دے دی،قومی ٹیم کے سیمی فائنلز میں پہنچنے کے امکانات بھی ختم،جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 86رنز سے شکست ... مزید
-
اآئی پی ایل کرپشن اسکینڈل: سری نواسن کے بعد دھونی نے بھی قیادت چھوڑنے کی پیشکش کردی، آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے میری ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ،عہدوں پر مزید کام نہیں کر سکتا،سری نواسن سے فون ... مزید
-
بھارت نے پاکستانی سنوکر کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا، آئی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، معاملے میں کوئی کارڈ باقی نہ بچنے کی وجہ سے حمایت کرنے پر ... مزید
-
عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں اب صرف ڈھائی مہینے باقی، ابھی تک پچیس لاکھ ساٹھ ہزار کی ٹکٹوں کی فروخت ہوچکی،ٹکٹوں کی مانگ میں بدستور اضافہ ،موجودہ وقت میں ٹکٹوں کی فروخت یکم اپریل تک ہی ہوسکے گی ٹورنامنٹ ... مزید
-
بنگلہ دیش‘ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں ناقص انتظامات کے باعث ٹیموں کو مشکلات کا سامنا‘ فلڈ لائٹ کی خرابی معمول بن گیا
-
ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عمر خان نے چیف آف ایئر سٹاف ویٹرنز گالف چیمپئین شپ 2014 ٹرافی جیت لی
-
وزیر اعظم نواز شریف نے تھر متاثرین کی مبینہ مشکلات کا نوٹس لے لیا،متاثرین تک امدادی رقوم پہنچانے کے لئے بی آئی ایس پی کو مراکز میں اضافے کی ہدایت کر دی
-
کراچی،سابق صدر آصف رداری سے یوسف رضاگیلانی کی ملاقات ، سیاسی صورت حال، مذاکرات، پارٹی کے تنظیمی امور اور بلاول کو کالعدم تنظیم کی جانب سے ملنے والے خط سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا
-
گزشتہ 7ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، گورنر بلوچستان،3 دہائیوں سے بلوچستان انتہائی ناگفتہ بہ حالات سے دوچار رہا ہے یہاں کے نوجوان امن و آشتی چاہتے ہیں،ماضی میں بلوچستان کے کھلاڑیوں ... مزید
-
غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی ،کفایت شعاری اور مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنا کر پنجاب کی معیشت کو خود انحصاری کے راستے پر گامزن کیا ہے،شہباز شریف ،میرٹ کی بالادستی اورکرپشن سے پاک نظام ہی ملک کو ترقی ... مزید
-
ملکی مسائل کے مستقل خاتمے کے لئے دن رات کام کیا جارہاہے، انجینئر خرم دستگیر ، ن لیگ حکومت بہتر مستقبل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔ پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی،وفاقی ... مزید
-
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی جدید تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،زاہد حامد، نوجوان نسل پر جتنی سرمایہ کاری کریں گے ملک و قوم کا مستقبل اتنا ہی روشن ہوگا، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اعلی ... مزید
-
حکومت اور پوری قوم دہشتگردی کے مشکل دور سے گزر رہی ہے، احسن اقبال ،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت نے ہنگامی اقدامات کئے ، میڈیا پر حملو ں کی مذمت کرتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو
-
صوبے میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں اور مراعات نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے کئی گنا زیادہ ہیں،پرویز خٹک، ہم گھوسٹ سکولوں اور بھوت اساتذہ کی شکایات بھی برداشت نہیں کرینگے،ایسی کسی بھی ... مزید
-
ملک بھر کے 26 اضلاع میں وسیلہ تعلیم کو وسعت دی جائے گی،سینیٹر انور بیگ
-
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے:پرویزرشید، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے لوگوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ گفتگو
-
پنجاب حکومت بلاول بھٹو کو ملنے والی دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرے ،رحمن ملک ،آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیل نہیں بتا سکتا،کراچی ائیر پورٹ پر گفتگو
-
بھکر،8سالہ معصوم بچی کو13سالہ لڑکے کیساتھ ونی کردیاگیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ذمہ داران کو گرفتارکرلیا
-
یوکرین کا بحران: روسی صدر کا امریکی ہم منصب کو ٹیلیفون ، یوکرین کے بحران کے سفارتی تصفیے کے لیے امریکی تجویز پر مشاورت،براک اوباما اور ولادیمیر پوتن کی ٹیلیفونک گفتگو ایک گھنٹہ جاری رہی،وائٹ ہاوس،ماسکو ... مزید
-
جھوٹ اور سچ کی جانچ لاشعور میں پنہاں؟، سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنے کے لیے اپنے فطری رد عمل پر بھروسہ کریں کیونکہ یہ صلاحیت آپ کے لاشعور میں پنہاں ہوتی ہے، نئی تحقیق
-
سائبر حملوں کا خطرہ، امریکا کا سائبر سکیورٹی اسٹاف بڑھانے کا اعلان ، رواں سال کے آخر تک امریکا کے سائبر سکیورٹی افسران کی تعداد 1ہزار8سو تک ہوجائے گی،امریکی وزیر دفاع
-
بحرین : جہادیوں کو واپس آنے کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت،بعد میں دہشت گرد قرار دے دیا جائے گا: وزارت داخلہ کا حکمنامہ
-
صدر اوباما نے سعودی خاتون ماہا منیف کو ایوارڈ دیا
-
سابق نارویجئِن وزیراعظم اسٹولٹنبرگ نیٹو کے سربراہ نامزد
-
یوکرائن کے معاملے پر چین مغرب یا روس کسی کی سائیڈ نہیں لے گا، چینی صدر
-
اسرائیل کی جانب سے مزید فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے انکار
-
افغانستان ،طالبان کا کابل میں الیکشن کمیشن پر حملہ
-
شام بارے امریکہ سعودی عرب کشیدہ تعلقات میں بہتری
-
ترکی ، چینی کمپنی کیساتھ اربوں ڈالر کے میزائل معاہدے میں شریک اعلیٰ دفاعی افسر برطرف
-
ایکواڈو رین صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ،دائیں بازو کے غیر ملکی گروپ پر غلط ٹوئٹ کرنے کا الزام عائد
-
جنگ میں قوم کو ایذا پہنچانے پر قذافی کا بیٹا 'پشیمان'،خانہ جنگی کے دوران ایذا دینے اور ضرر پہنچانے پر قوم سے معافی چاہتا ہوں، الساعدی القذافی
-
انگلینڈ اور ویلز میں بھی ہم جنس پرست جوڑوں کو قانونی طور پر شادی کرنے کی اجازت دے دی گئی، لندن کے علاقے ازلنگٹن میں پیٹر میگریتھ اور ڈیوڈ کابریزا نے قانون کے اطلاق کے فوراً بعد شادی کرلی
-
وزیر داخلہ کی زیر صدارت حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کااجلاس مذاکراتی عمل پر اطمینان کا اظہار ،انسانی خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہنا چاہیے ،اللہ کی مدد اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو امن ... مزید
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی منظوری دے دی،یکم اپریل سے پٹرول1.72،ڈیزل2.90،لائٹ ڈیزل5.16روپے سستا ہوگا
-
پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، غداری کیس میں خصوصی عدالت کی طرف سے مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل ،عدالت حکم عدولی اور ... مزید
-
پاکستان کا آئین نہ صرف شہریوں کے درمیان مساوات کا درس دیتا ہے بلکہ خواتین و بچوں کے تحفظ کی بھی ضمانت دیتاہے،چیف جسٹس، یہ ریاست کی ذمہ د اری ہے ، اعلیٰ عدلیہ خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور اس ... مزید
-
پنجاب سے ہفتہ میں سات دن سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے،شاہد خاقان عباسی،پانچ سال میں گیس کی رسد طلب سے بڑھا کر بحران ختم کر دینگے،وفاقی وزیر کی سی این جی ایسوسی ایشن کے سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت، ... مزید
-
بلوچستان، پسنی میں ائیرپورٹ کے قریب ریڈار کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں1اہلکار جاں بحق ،ریڈار محفوظ رہا ہے،سیکورٹی حکام ،کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملے ... مزید
-
تین سال میں شرح خواندگی کا 100فیصد ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں ،نواز شریف،4سال میں تعلیم کا بجٹ دوگنا کرکے جی ڈی پی کے 4فیصد تک لانا ترجیحات میں شامل ہے ،خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کر ہر شعبے میں آگے لائینگیسب ... مزید
-
لاپتہ طیارے کی نئے علاقے میں تلاش،بحری جہاز پہلے دن ناکام لوٹ گئے، بحرِ ہند سے ٹکڑے اٹھائے مگر تعلق لاپتہ طیارے سے ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ،آسٹریلوی میری ٹائم اتھارٹی
-
ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر بسری مولیانی اندراوتی کی وزیراعظم نواز شریف ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقاتیں، حکومت نے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں سمیت آئندہ ... مزید
-
عالمی مالیاتی فنڈزآئی ایم ایف نے پاکستان پراپنی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی، وزیراعظم کی ٹیکس انویسٹمنٹ سکیم پرتحفظات کااظہار،پاکستان اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت بھارت کے ساتھ تین عرصے میں ... مزید
-
طالبان نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک گولی بھی نہیں چلائی، پروفیسر ابراہیم،طالبان سے ملاقات کے لئے دونوں کمیٹیوں کے ارکان جلد قبائلی علاقے روانہ ہوں گے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، دونوں فریقین ... مزید
-
بروقت طبی سہولیات نہ دینے پر شاہ زیب باجوہ کے اہلخانہ کا امریکی ہسپتال کیخلاف ہرجانے کا دعوی،شاہ زیب کے اہل خانہ نے امریکی ریاست منی سوٹا کے کلوکیٹ کمیونٹی میموریل اسپتال اور ڈاکٹر پیٹر اولسن کے ... مزید
-
افغان صدر نے طالبان سے معاملات کی درستگی کیلئے پاکستان سے مدد طلب کی ہے‘ پرویز رشید،بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط حکومت کے حوالے کریں‘ میڈیا سے گفتگو
-
ایران نے پاکستان کو مشترکہ سرحدی کنٹرول اپنے حوالے کرنے کی پیشکش کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.