افغان صدر نے طالبان سے معاملات کی درستگی کیلئے پاکستان سے مدد طلب کی ہے‘ پرویز رشید،بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط حکومت کے حوالے کریں‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 مارچ 2014 07:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فغان صدر حامد کرزئی طالبان سے معاملات کی درستگی کیلئے پاکستان سے مدد طلب کی ہے‘ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط حکومت کے حوالے کریں ان کی تحقیقات کرکے ملزمان کو پکڑ کر ان کے حوالے کردیں گے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے حکومت نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کرکے ملک میں امن لانے کے لئے مشعل جلائی ہے انشاء الله پورے ملک میں امن قائم ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ملکی حالات ایک دن میں خراب نہیں ہوئے انہیں خربا کرنے میں بہت سے سال لگے ہیں اب حالات کو معمول پر لانے کیلئے بھی وقت درکار ہے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو اس وقت ملک میں امن و امان کی صورتحال کیا تھی اب حالات کا موازنہ کریں گے تو فرق صاف ظاہر ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم نے بیان بازی کی بجائے کام پر توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ تنقید کرنے والے بھی اب سوچتے ہوں گے ان کی سوچ غلط تھی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف قوم کا درد رکھتے ہیں ان کی شب و روز انتھک محنت کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خطے کا امن اشیاء کے امن کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن ہوگا تو معیشت کی ترقی کی منازل جلد طے کرے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان سے معاملات کی درستگی کیلئے پاکستان سے مدد مانگی ہے۔