بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شریف برادران کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، پرویزمشرف کیخلاف مقدمہ چلانا ضروری نہیں تھا، کوئی بھی یہ برداشت نہیں کرے گا کہ سابق آرمی چیف کو غدار کہا جائے‘قانون شکنی کا مقدمہ چلایا جاتا تو شاید کوئی نتیجہ نکل آتا‘ چودھری شجاعت حسین

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:25

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)مسلم لیگ( ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شریف برادران کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا آئین سے غداری ہے،آئین میں واضح شقیں موجود ہیں‘انتخابات نہ کرانے پر شریف برادران کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کیخلاف مقدمہ چلانا ضروری نہیں تھا، کوئی بھی یہ برداشت نہیں کرے گا کہ سابق آرمی چیف کو غدار کہا جائے‘قانون شکنی کا مقدمہ چلایا جاتا تو شاید کوئی نتیجہ نکل آتا چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دعا ہے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں لیکن ایسا لگتا نہیں‘ لیگی دھڑوں میں اتحاد کیلئے ہرایک سے بات چیت کیلئے تیارہیں‘چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے جو تحفہ دیا ہے ایسے تحفوں کی قیمت چکانا پڑتی ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ سرکارمی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازم اور عوام بھول جائیں کہ موجودہ حکمران ان کے لیے کچھ کریں گے۔