اوگرا کرپشن کیس ،گیلانی اور راجہ پرویز کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا ، دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی ، سماعت 9 اپریل تک ملتوی

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:22

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)اوگرا کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے ،جبکہ دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے دونوں سابق وزرائے اعظم کی حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔