امریکہ نے پاکستان کیلئے دفاعی سازوسامان کی فراہمی میں اضا فہ کردیا،بھارتی میڈ یا کا دعوی ، گزشتہ دس برس میں امریکہ، پاکستان کے 5.2ارب ڈالر کے فارن ملٹری سیلز معاہدے ہوئے،پینٹاگون کی دستاویزات کے حوالے سے رپورٹس

جمعہ 28 مارچ 2014 07:38

نئی دہلی ،واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو دفاعی سازوسامان میں اضافہ کردیا ہے اور گزشتہ دس برس میں امریکہ کے پاکستان کے ساتھ 5.2ارب ڈالر کے فارن ملٹری سیلز معاہدے ہوئے۔ یہ دعوی پینٹاگون کی دستاویزات کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی فراہمی اور پاکستان کی بھرپور فوجی امداد میں گزشتہ سال خاموشی سے اضافہ کردیا گیا۔

پینٹاگون کی عوامی سطح پر دستیاب دستاویزات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2002سے2012ء کے درمیان پاکستان کے ساتھ فارن ملٹری سیلز معاہدوں کی مجموعی لاگت 5.2ارب ڈالر رہی۔ مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں امریکی فوج کی طرف سے خفیہ آپریشن میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان کیلئے امریکی امداد میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

امریکا اور پاکستان کے درمیان فوجی سطح پر تعلقات کے معمول پر آنے کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قابل ذکر پیش رفت کے طورپر 150 اضافی ریڈیو سیٹ کی فراہمی،35ایف 16طیاروں کی مکمل اپ گریڈیشن ، اور ایکسس ڈیفنس آرٹیکل کے تحت اپریل 2014 میں 374 M113 بکتر بند گاڑیوں کی ترسیل کی گئی ہے.

ایف 16 لڑاکا طیارے اور متعلقہ سازو سامان اس کا نصف ہیں۔

کانگریس نے2001سے پاکستان کے لئی فارن ملٹری فنانسنگ میں زیادہ سے زیادہ تین ارب ڈالر رکھے جن میں2ارب ڈالر خرچ کر دیئے گئے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق پاکستان کو امریکی دفاعی سازوسامان کی فراہمی کاExcess Defense Articles (EDA) کامرتبہ بھی دیا جا چکا ہے۔اس ضابطے کے تحت اہم دفاعی سازوسامان فراہم کیا جاچکا ہے اور کچھ جلد دے دیا جائے گا جن میں474ملین ڈالر کے آٹھ بحری پٹرولنگ طیارے پی 3سی اورئین اور ان کا سازوسامان ہے،ان میں سے 4 دئیے گئے جن میں تین کو دہشت گردوں نے2011میں تباہ کردیا تھا۔

پاکستان کو فراہم کیے جانے والے امریکی سازوسامان میں212ملین ڈالر کے5750ملٹری ریڈیو سیٹ،186ملین ڈالر کے2007 مسلح میزائل شکنTOW ، ایک سو ملین ڈالر کے چھ نگرانی کےAN/TPS-77 ریڈار،76ملین ڈالر کے چھ ہرکیولس ٹرانسپورٹ طیارےC-130E اور ان کا سازوسامان،65ملین ڈالر پیری کلاس فریگیٹ میزائل USS McInerney اور48ملین ڈالر کے20کوبرا ہیلی کاپٹر ہیں جن میں سے12فراہم کیے جا چکے ہیں۔