حکو مت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مذکرات کے آغاز اچھی بات ، دونوں کمیٹیوں نے مستعدی سے مقاصد کو پورا کیا ہے،منور حسن ، جلد افہام تفہیم کے پیرائے میں دونوں اطراف کے کچھ نہ کچھ مطالبا ت منظور کرہی لیے جا ئیں گے،تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 مارچ 2014 07:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)جماعت اسلا می کے مرکزی امیر منور حسن نے حکو مت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان مذکرات کے آغازکا خیر مقدم کرتے ہو ئے اسے اچھی بات قرار دیا ہے اور کہاہے کہ دونوں کمیٹیوں نے مستعدی کے ساتھ مقاصد کو پورا کیا ہے اور غلط فہمیوں کو رفع کر نے کی سعی کی ہیاوردونوں اطراف کے مطالبات کو قابل قبول بنا نے کی کوشش کی ہے اور جلد افہام تفہیم کے پیرائے میں دونوں اطراف کے کچھ نہ کچھ مطالبا ت منظور کرہی لیے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر مین سابق امیر جما عت اسلامی قاضی حسین احمد ، پر فیسر غفور احمد اور حا فظ وحید اللہ خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ مذکرات کے آغاز کے بعد فوج ، حکومت اور طا لبان کی کمیٹیان ایک پیج پر آگئی ہیں اور ان حا لات میں سیاسی جما عتون ان کے ورکروں اور میڈیا کو اس معاملے کی حساسیت کا ادراک ہو نا چاہیئے تا کہ ہم سے کو ئی ایسی غلطی سر زد نہ ہو جا ئے جس سے مذکرات کو نقصان پہنچے ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کی کمی خد شات کو جنم دیتی ہے اور اس کا علاج مذاکرات کا جا ری رہنا ہے تاہم اس وقت جو پیش رفت ہو ئی ہے اس نے بے اعتمادی کی فضا کا خا تمہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی طرح چو دہری نثا ر بھی اہم ہیں کیو نکہ وہ ملک کے وزیر داخلہ ہیں اور مزکرات تو ان کی پرانی ڈپلو میسی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت کے نوے ہزار قیدی رہا کر کے کو ئی نقصان نہیں ہوا تو اب اس طرح دور کی کوڑیاں کیوں لا ئی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ شیخ مجیب ، ذوالفقار علی بھٹو اور اندرا گا ندھی کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا ہم نے اس کی کا پی نواز شریف کو پیش کر دی تھی اگر اب حسینہ واجد اس کی کو ئی خلاف ورزی کر رہی ہیں تو نواز شریف کو اس پر اس سے بات کر نی چاہئے جہاں تک جھنڈوں کی پا بندی کی بات ہے تو وہ کوئی پا کستانی تو لے کر نہیں جا تا بلکہ بنگلا دیشی ہی میدان میں لا تے ہیں اس طرح کے رویئوں سے حکو متیں زیا دہ دیر چلا نہیں کر تیں نواز شریف معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت میں جا ئیں یہ ان کا فرض بنتا ہے قبل ازیں انہون نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پا کستان کے حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور مغرب روس کی افغا نستان میں شکست کے بعد عالم اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف سازشوں پر سازشیں کر رہا ہے اور اسلام کے خلاف تمام بیک ڈور استعمال کر رہا ہے تعزیتی ریفرنس سے سابق رکن سندھ اسمبلی اسداللہ بھٹو ایڈو کیٹ ، سندھ کے امیر معراج الہدیٰ صدیقی ، پروفیسر مسعود علی خان ، ڈا کٹر اکمل وحید ، ڈا کٹر افضل وحید ، جمعیت علما ئے اسلام ف کے سعود افضل ہا لیجوی ، جے یو آ ئی س کے عبدالستار بر وہی ، تحریک انصاف کے ڈا کٹر ربنواز کلوڑ ، نذیر کمبوہ و دیگر نے بھی خطا ب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد ، پروفیسر غفور احمد، اور حا فظ وحید اللہ کی ملکی و قومی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :