پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے سے سرحدوں پر امن قائم ہوا ، من موہن سنگھ ، یو پی اے کی کاوشوں سے کشمیر میں بہتری کی ہوا چل رہی ہے ، وادی میں لوگ امن کی طرف دوڑنا شروع ہوگئے ہیں ، تشدد چھوڑ رہے ہیں ، بیان

جمعہ 28 مارچ 2014 07:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے سے سرحدوں پر امن ہوا ، یو پی اے کی کاوشوں سے کشمیر میں امن کی ہوا چل رہی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پارٹی کا منشور جاری کرنے کے موقع پر وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے ہر محاذ پر جمہوریت کو فروغ دیا ہے اور ملک کے اندر اور باہر دونوں خارجی پہلوؤں پر بھی بات چیت جاری رکھی ہے جبکہ تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھا ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پڑوی ممالک جس میں پاکستان اور چین سرفہرست ہے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ رشتے استوار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی جس کی وجہ سے آج سرحدوں پر امن نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ یو پی اے اتحاد نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج کو مزید استحکام بخشا جبکہ اندرونی سلامتی کو لیکر بھی کافی سارے اقدامات اٹھائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کو یقینی بنانے کیلئے کئی محاذوں پر کام کیا گیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونے لگے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یو پی اے نے سرحدی تنازعات کو بھی سلجھانے کی کوشش کی جس میں چین کے ساتھ بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا گیا اور کئی ایک مقامات پر حکمت عملی اختیار کی گئی جس سے کوئی بھی دوسری جماتع اختیار نہیں کرسکتی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کو لیکر ہی ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنے پڑ رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ یو پی اے کا دس سالہ کارکردگی کا خاکہ اتنا طویل ہے کہ ایک ہی لمحے یا ایک ہی دن ایک ایک کامیابی کو گنا نہیں جاسکتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یو پی اے سرکار نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں کئی ایک معرکے سر کئے ہیں ۔ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات بہتر ہورہے ہیں کشمیر میں لوگ امن کی جانب دوڑنے لگے اور وہ تشدد سے دور ہونے لگے ہیں اس ضمن میں انہوں نے ریاستی سرکار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مل کر ایسا ماحول تیار کیا گیا جس میں پہلے بھی لوگوں نے انتخابات میں حصہ لیا اور اب ایک مرتبہ پھر وہاں یہ عمل دوہرایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :