شمالی وزیرستان میں حکومتی کمیٹی اور طالبان کے درمیان مذاکرات ‘ امریکی جاسوس طیاروں کی مسلسل نچلی سطح پر پروازیں جاری رہیں

جمعرات 27 مارچ 2014 07:19

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) شمالی وزیرستان میں حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کی مسلسل نچلی سطح پر پروازیں جاری رہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جب حکومتی کمیٹی شمالی وزیرستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے پہنچی تو اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی نچلی سطح پر پروازیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔