زرداری نے اہلیہ بے نظیر کی1997 ء میں ضبط جیولری سوئس حکومت سے مانگ لی،سوئٹزرلینڈ میں متعین حکومتی وکیل وزارت قانون سے رابطہ کرلیا

جمعرات 27 مارچ 2014 07:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء)سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی اہلیہ بے نظیر بھٹو کی1997 ء میں ضبط کی جانیوالی والی جیولری سوئس حکومت سے طلب کر لی۔سوئٹزرلینڈ میں متعین حکومتی وکیل فرائسز مچلی نے وزارت قانون سے27 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

باخبرذرائع کے حوالہ سے میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے سوئٹزر لینڈ کی عدالت میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات پیروی کے لئے پاکستانی وکیل فرانسز مچلی کو ہائیر کر رکھا ہے اور فرانسز مچلی نے حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے اور پاکستانی لاء فورم ایمسرسٹ براؤن کو بھی خط لکھا ہے کہ سوئس حکام اور سوئس اٹارنی نے پوچھا کہ آصف زرداری نے اپنی اہلیہ بے نظیر بھٹو کا تین لاکھ 23 ہزار ڈالرکا قیمتی ہار اور ائیر رنگز ،انگوٹھی سمیت جیولری مانگی ہے تو اس پر پاکستان کی حکومت کیا موقف ہے کیونکہ1997 ء میں یہ جیولری تحقیقات کی مد میں ضبط کر لی گئی تھی پھر 2008 ء میں این آر او آیا جس پر سارے مقدمات ختم کر دیئے گئے تھے لیکن بے نظیر بھٹو کی جیولری پر فیصلہ نہیں ہوا تھا و اب سوئزرلینڈ میں پاکستانی وکیل فرانسز مچلی نے وزارت قانون سے27 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے کہ اس میں حکومت پاکستان کا جیولری دینے یا نہ دینے کے حوالے سے کیا موقف ہے۔