پاکستان کااقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم کردار اوراپنے سب سے زیادہ فوجی دستے بھیجنے والاملک ہے،آصف یاسین ملک

بدھ 26 مارچ 2014 06:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)آصف یاسین ملک نے کہاہے کہ پاکستان کااقوام متحدہ کے امن مشنزکے حوالے سے اہم کردارہے اوراپنے سب سے زیادہ فوجی دستے بھیجنے والاملک ہے ہمارے اقوام متحدہ کے ساتمشنزمیں ہزاروں جوان تعینات ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری ہاروی لیڈسوس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،جنہوں نے 3رکنی وفدکے ہمراہ منگل کے روزوزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع سے ملاقات کی ۔

سیکرٹری دفاع نے کہاکہ 1960ء سے پاکستانی فوج کے ڈیڑھ لاکھ سے زائدجوانوں نے اقوام متحدہ کے 41امن مشنزمیں خدمات سرانجام دی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن برقراررکھنے کے بنیادی اصولوں کوبے حداہمیت دیتاہے،یہ جامع تنازعات سے بچاوٴاورحل کاحصہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانڈرسیکرٹری ہاروی لیئرسوس نے امن برقراررکھنے کیلئے پاکستان کے کردارکوتسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے 138جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیاجنہوں نے عالمی امن کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستانی جوانوں نے امن برقراررکھنے کے معاہدوں کے کامیاب نفاذ میں مددملی،امن وامان کی صورتحال کوبحال کیا، اداروں کی تعمیرمیں مددکی ،باغیوں کوغیرمسلح کیااوران کی نقل وحرکت محدودکی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن فوجی دستوں نے سماجی خدمات فلاحی امداداورفوری منصوبوں پرجلدعملدرآمدکیلئے سرگرمی میں حصہ لیا ۔ملاقات کے موقع پرنسٹ کے مرکزبرائے بین الاقوامی امن واستحکام کے کردارپربھی روشنی ڈالی گئی۔

متعلقہ عنوان :