متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت میں شمولیت کا علم نہیں ہے ،شرجیل میمن ، خورشید شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے بیان کچھ سوچ سمجھ کر ہی دیا ہوگا، وفاقی حکومت کی جانب سے آج تک تھر کے لوگوں کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے ، تھر کو سابقہ حکومتوں نے نظر انداز کیا، تھر کے مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہئے ، تھر کے معاملے میں میڈیا نے ” اوور پلے “ کیا ہے ۔،سندھ اسمبلی اجلاس میں تھر کے حوالے سے پیش کردہ تحریک پر خطاب ،صحافیوں سے گفتگو
بدھ 26 مارچ 2014 06:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت میں شمولیت کا علم نہیں ہے ،سید خورشید شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے بیان کچھ سوچ سمجھ کر ہی دیا ہوگا، وفاقی حکومت کی جانب سے آج تک تھر کے لوگوں کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے ، تھر کو سابقہ حکومتوں نے نظر انداز کیا، تھر کے مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہئے ، تھر کے معاملے میں میڈیا نے ” اوور پلے “ کیا ہے ۔
وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تھر کے حوالے سے پیش کردہ تحریک پر خطاب اور قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تھر کو انتہائی حساس ایشو بنا دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف تھر تشریف لائے ۔(جاری ہے)
ہم ان کے شکر گذار ہیں ۔ انہوں نے وہاں ایک ارب روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا لیکن ابھی تک تھر کے لوگوں کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا ۔
جب میں نے اس بات کی نشاندہی کی تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈی جی سے یہ بیان دلوایا گیا کہ وفاقی حکومت نے پروگرام کو 50 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں ، جو دو دنوں میں تھر متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے ۔تاہم میں آج بھی اس بات کو کرنے میں حق جانب ہوں کہ ابھی تک تھر کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ایک روپے کی بھی امداد نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ اپنے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کرکے تھر کے لوگوں کی خدمت کرے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تھر کو سابقہ حکومتوں نے نظر انداز کیا ۔ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ تھر کے مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہئے ۔ اسی لیے بے نظیر بھٹو نے تھر کے کوئلے پر کام شروع کیا تھا ، جسے بعد کی حکومت نے روک دیا تھا ۔ اب پیپلز پارٹی کی حکومت دوبارہ تھر کے کوئلے پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قحط ایک قدرتی آفت ہے ۔ یہ انسان کے بس کی بات نہیں ہے ۔ میڈیا نے اس معاملے پر اوور پلے کیا ہے ۔ ہم میڈیا کا بہت احترام کرتے ہیں ۔ میڈیا نے آمر کے خلاف جدوجہد کی لیکن ملک کے دیگر ایشوز کو دبانے کے لیے تھر کے معاملے کو زیادہ اچھالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک سب سے بڑے اخبار نے شہ سرخی لگائی تھی کہ ” پنجاب کے بعد سندھ نے بھی وفاقی امداد لینے سے انکار کردیا “ آج تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آخر یہ بات سندھ حکومت کے کس شخص نے کہی تھی ۔ اس ایک مثال سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معاملے کو کیسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ۔ میڈیا کے دیگر اداروں نے بھی اسی طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سالانہ 10 لاکھ بچے مر جاتے ہیں ۔ بدقسمتی سے ان میں سے صرف پاکستان میں 2 لاکھ بچے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ یعنی روزانہ 600 بچوں کی پاکستان میں اموات ہوتی ہیں ۔ اس طرح ہر ضلع میں روزانہ تقریباً 4 بچوں کی اموات ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات ہر جگہ افسوس ناک ہیں ۔ دیگر اضلاع میں ہونے والی اموات کا بھی موازنہ کیا جانا چاہئے ۔ صرف تھرپارکر کو فوکس کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں بھی تھر پارکر میں بچوں کی اموات ہوئیں حالانکہ قحط اور خشک سالی نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں خشک سالی ہے اور لوگوں میں آگاہی بھی نہیں ہے ۔ قبل ازیں اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کو جن دہشتگردوں سے لڑنا چاہیے، ان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نام پر وفاقی حکومت اپنی جان چھڑا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ دہشتگردوں کو محب وطن قرار دے رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ حکومت میں شامل ہونے اور خورشید شاہ کے بیان سے متعلق سوال پر شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ مذاکرات کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے اس حوالے سے جو بیان دیا ہے اس میں کوئی نہ کوئی منطق تو ضرور ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 26 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو73رنزسے شکست دیدی،بنگالی ٹائیگرزکالی آندھی کاسامنانہ کرسکے،پوری ٹیم 98رنزپرڈھیرہوگئی،ڈیرن سمتھ کومین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا
-
چڑیا پاکستان کے سیمی فائنل میں آنے کی خبر دے رہی ہے‘ نجم سیٹھی،بھارت سے میچ ہارنے کی وجہ کھلاڑیوں کا ضرورت سے زیادہ پراعتماد ہونا تھا‘ میڈیا سے گفتگو
-
کرکٹ بورڈ کے سربراہ دستبردار ہوں، بھارتی سپریم کورٹ کا حکم
-
وزیر اعلی پنجاب اور وزیر خزانہ کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس،کول پاورپلانٹس کے کوئلے کی نقل و حمل کے انتظامات کا جائزہ ،پنجاب میں 2017 ء تک دو کول پاور پلانٹس جبکہ دیگر چار 2018 ء تک مکمل ہو جائیں گے، شہباز ... مزید
-
صوبے میں قیام امن، حالات کی بہتری اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جا ہے ہیں ، عبدالمالک بلوچ،مقدمات میں نامزد ملزمان کو فوری طور پر گر فتار کر کے عدالتوں ... مزید
-
تھر کی صورت حال کے حوالے سے حکومت سندھ اور اس کے کسی افسر کی کوئی کوتاہی ، غفلت یا نااہلی نہیں ہے ،قائم علی شاہ،خشک سالی اور قحط کے اثرات سے اموات ہوتیں تو 10 سال سے اوپر کے لوگ بھی مرتے ، 10 سال سے کم ... مزید
-
لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ،ہنگامی لینڈنگ کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے والی دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر
-
فیصل آباد،ایوان صنعت وتجارت کی 40ویں سالگرہ کی تقریب کا سیکورٹی وجوہات کی بناء پر مقام تبدیل ،صدر ممنون حسین تقریب میں شرکت کریں گے
-
کوئٹہ تھرمل پاور اسٹیشن کو سابق دور حکومت میں بعض بیوروکریٹس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 94.5میگاواٹ کو واپڈا اتھارٹی نے بلاجواز بندکر دیا،بلوچستان اسمبلی میں قرارداد
-
رہائشی علاقوں میں موبائل کمپنیوں کے ٹاورز کے مضر اثرات با رے ایوان کو آ گا ہ کیا جا ئے ،سردار ایاز صادق،بائل ٹاور کمپنیوں نے باقاعدہ این او سی کے تحت یہ ٹاور نصب کئے ہیں۔ راجہ جاوید اخلاص
-
لاہور سمیت پنجاب میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، سردیوں میں بھی کوئی ریلیف نہیں ملا‘ گرمیوں میں حکومت بجلی کے معاملے میں نہ جانے کیا سلوک کرے گی‘شہری
-
گورنر پنجاب نے صوبے کی 48 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ نوٹیفیکشن کے لئے بھجوا دیا گیا
-
اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں عدالت کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری
-
میانوالی‘ جعلی پیر کے کہنے پر سفاک شخص نے اولاد کی تمنا میں 4سالہ بچی ذبح کردی گئی، پو لیس نے قاتل اور جعلی پیرکو گرفتار کرلیا ،ملزم کی دوسال پہلے شادی ہوئی لیکن اولاد نہیں تھی،پیرنے اولاد ہونے کا ... مزید
-
لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این122کے ریکارڈ کے معائنہ کی اجازت دینے کیخلاف وفاقی حکومت سے16اپریل تک جواب طلب کرلیا
-
اراکین اسمبلی پارلیمانی لاجز کی حالت زار پر پھٹ پڑے
-
پنجاب کی فلور ملوں نے فائن آٹے اور میدے کی قیمت ایک روپے فی کلو گرام بڑھا دی
-
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن بعد ہی مندی کے بادل چھٹ گئے، کے ایس ای100انڈیکس 3نفسیاتی حدوں کے ساتھ26600کی سطح پردوبارہ بحال ہو گیا
-
گمشدہ طیارے کے 'ملبے' کی تلاش کا کام معطل،بلند لہروں، شدید ہواوٴں اور گہرے بادلوں کی وجہ سے جہاز اور کشتیاں تلاش کے لیے جانے سے قاصر ہیں،آسٹریلوی میر ٹائم سیفٹی اتھارٹی ، ملائشین ایئرلائن کا مسافروں ... مزید
-
بارہ سالہ گرل سکاوٴٹ نے 34 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
-
جاپان میں خطوں میں ’کیش‘ ملنے لگا
-
یوکرین نے کریمیا کے معاملے پر وزیر دفاع کو برطرف کردیا،اراکین نے نگراں وزیر دفاع کیلئے لیفٹیننٹ جنرل مکھیلو کووال کا نام منظوری کیلئے نگراں صدر الیگزنڈر ٹرچنوو کو ارسال کردیا
-
بنگلہ دیش، جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جانی چاہیے، تفتیشی کمیشن
-
بھارت انڈین مجاہدین کا ’سربراہ گرفتار
-
مصر،اخوان المسلمون کے سربراہ اور چھ سو کے قریب دیگر افراد کے خلاف قتل سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع
-
جی ایٹ سے الگ کرنے سے صورتحال خراب ہو گی، روس، یہ کوئی بڑا المیہ نہیں ہو گا اگر اسے اتحاد سے الگ کر دیا جاتا ہے،سرگئی لاروف
-
شا می صدر بشارالاسد کے دو اور چچازاد بھا ئی لڑائی میں مارے گئے،ترکی کی سرحد کے نزدیک علی الاسد اور کفاح الاسد جنگجووٴں کے خلاف لڑائی کے دوران ما رے گئے ہیں‘العربیہ
-
افغانستان،پارلیمنٹ نے محمد یونس قانونی کو نائب صدر منتخب کر لیا،اتحادی فوج کے آپریشنز میں16 طالبان ہلاک ہوگئے
-
اختلافات کا شکار عرب ممالک کا سربراہی اجلاس کویت میں ، عرب ملکوں کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،اتحاد قائم نہ کر سکے تو ہم مشترکہ عرب حکمت عملی کی طرف نہیں ... مزید
-
جی سیون ممالک کا اوبامہ کی سربراہی میں اجلاس،یوکرائنی بحران پر روس کیخلاف مزید پابندیوں کی دھمکی ،جی 7 رہنماؤں کا روس کو جی 8ممالک کی آئندہ سربراہ کانفرنس سے خارج کرنے کا فیصلہ، امسال روس میں جی ایٹ ... مزید
-
برطانیہ، 85سالہ سابق کیتھولک پادری کو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں 15سال قید کی سزا
-
کمر کی نچلی تکلیف معذوری کا باعث بن سکتی ہے،رپورٹ
-
زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچے جارحانہ رویئے کے حامل ہوتے ہیں،تحقیق
-
ورزش انسان کی آنکھوں کے لئے بھی فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے،امریکی تحقیق
-
سبز چا ئے پینے والی خواتین میں کینسر کا خطر ہ کم ہو جا تا ہے،تحقیق
-
پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہئے، نواز شریف،پاکستان کو انرجی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جوہری مواد کی ضرورت ہے،وزیراعظم،نیوکلیئرسپلائرزگروپ اوردیگربرآمدی کنٹرول ... مزید
-
بلوچستان لاپتہ افراد گمشدگی کیس ،فوج نے سپر یم کو رٹ کو اپنے افسران کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ، سپریم کورٹ نے اجتماعی قبروں سے ملنے والی لا شو ں کی ڈین این اے ٹیسٹ ... مزید
-
بنگلہ دیشی حکومت گراوٴنڈ میں پاکستانی پرچم لہراتے دیکھ کر سیخ پا۔۔۔ اپنے شہریوں کے گراوٴنڈ میں غیر ملکی پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی ، آئی سی سی نے وضاحت طلب کرلی
-
خراب موسم کے باعث حکومتی اور طالبان کمیٹی کی براہ راست ملاقات موخر،موسم بہتر ہوتے ہی کمیٹی کے ارکان طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے لئے طے شدہ مقام پر روانہ جائینگے،طالبان مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے ... مزید
-
تھر پارکر میں اموات کا سلسلہ جاری،ہلاکتیں197تک پہنچ گئیں ،سول ہسپتال مٹھی میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی سنگین مسئلہ بن گئی
-
بجلی 2 روپے 24پیسے فی یونٹ مہنگی ،کراچی کے صارفین اضافے سے مستثنیٰ، قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، ملک میں بجلی کا شارٹ فال3ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ... مزید
-
وزیراعظم محمد نواز شریف اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال،افغانستان کے مصالحتی عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے،انجیلا ... مزید
-
بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی اوربراہ راست ٹیکسوں کے نظام میں تبدیلی کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور،عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس چوری میں ملوث شخصیات کے خلاف قانونی اقدام ... مزید
-
بھارت سے تجارت کے معاہدے پر بات چیت کا عمل فی الحال روکدیا ،نئی آنیوالی حکومت سے بات کرینگے ‘ وفاقی وزیر تجارت ،بجلی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے ، گرڈ اسٹیشن کی تعمیر اور ترسیلی لائن بچھتے ہی بجلی ... مزید
-
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی مزید عدالتوں کے قیام اور مجرموں کو سزاوں پر عمل درآمد سے قیام امن میں مدد ملے گی،شاہد حیات ،جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے عوام کی مدد ضروری ہے،کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ... مزید
-
فوج بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے،خورشید شاہ ، وزیراعظم اگر سینیٹ میں نہیں آتے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا لیں،میڈیا سے بات چیت
-
سانحہ کچہری پر قائم جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل،سیکرٹری داخلہ سمیت 100 سے زائد بیانات قلمبند
-
کراچی،تھر میں قحط سے اموات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت، محکمہ صحت، خوراک ، ریلیف اور چیف سیکرٹری سندھ کی رپورٹ جمع کرادی گئی،سندھ حکومت نے ریلیف کمشنر ، کمشنر میرپورخاص اور ڈپٹی کمشنر الزمان کو قحط ... مزید
-
معیشت کی بہتری کے لئے حکومتی اقدمات پرآئی ایم ایف کا اظہار ِاطمینان ،پاکستا ن اسٹیٹ بینک سے لیے جانے والے قرض پر انحصار کم کرکے ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات کرے ‘آئی ایم ایف
-
امیگریشن سکینڈل ‘ 8 غیر ملکی خواتین کی ضمانت منظور، ایک ڈی پورٹ،بغیر امیگریشن ملک میں داخل ہونے والی ان خواتین کا تعلق ازبکستان، آذربائیجان اور ترکی سے ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.