سانحہ کچہری پر قائم جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل،سیکرٹری داخلہ سمیت 100 سے زائد بیانات قلمبند

بدھ 26 مارچ 2014 06:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے سانحہ کچہری پر قائم کئے جانے والے جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات مکمل کر لیں ۔سیکرٹری داخلہ سمیت 100 سے زائد بیانات قلمبند۔رپورٹ مرتب کرنے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ کچہری پر بننے والی عدالتی کمیشن منگل کو اپنا تحقیقاتی کام مکمل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیشن نے سیکرٹری داخلہ شاہدعلی ،حساس اداروں کے افسران کے علاوہ پولیس افسران،ضلعی انتظامیہ اور موقع پر تعینات دیگر افراد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے۔کمیٹی 3 مارچ کو سانحہ کچہری کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد کے حکم پر تحقیقات کررہی ہے جس پر منگل کے روز تمام تحقیقات مکمل کرلیں اور 100 سے زائد بیانات قلمبند کر لئے اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا۔کمیٹی اپنی یہ حتمی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرے گی۔سکیورٹی کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن نے بریفنگ بھی دی۔