پی پی آئی بی نے سٹار پاور جنریشن کی 2.68 ملین ڈالر کی ضمانت ضبط کرلی

منگل 25 مارچ 2014 06:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء) پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) وزارت پانی و بجلی نے 134 میگاواٹ کے سٹار پاور جنریشن لمیٹڈ کی 2.68 ملین ڈالر کی ضمانت ضبط کرلی ہے۔ کمپنی کو فروری 2004 ء میں دلچسپی کا قسط (LDI) جاری کیا گیا تھا کہ وہ 196 ملین ڈالر کی لاگت سے صوبہ سندھمیں ضلع گھوٹکی کے علاقے میں ڈھرکی میں گیس سے چلنے والا 134 میگاواٹ کا بجلی گھر قائم کرے گی۔

اور اس کیلئے 2007-08 ء میں عملداری معاہدے۔

(جاری ہے)

بجلی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے تھے کمپنی کو مالیاتی امور 25 اکتوبر 2006 ء تک مکمل کرنا تھے۔ لیکن وہ اس کو مکمل نہ کر سکی۔ پی پی آئی بی کی طرف سے کمپنی کو مالیاتی امور مکمل کرنے کیلئے کئی بار توسیع دی گئی لیکن کمپنی اس میں ناکام رہی۔ لہذا نتیجتاً معاہدے کی شرائط کے مطابق کمپنی کی زر ضمانت ضابط کرلی گئی وزارت کا یہ عمل حکومت کی پالیسی کے مطابق ہے جس کے تحت بجلی کے منصوبے بروقت قائم کرنا ہے اور قومی یا عوامی خزانے کو نقصان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :