ڈینگی وائرس پاکستان میں پھر اپنے شکنجے گاڑنے کیلئے تیار، وفاقی اور صوبائی حکومتیں روک تھام کیلئے تاحال کوئی انقلابی اقدامات نہ کرسکیں

پیر 24 مارچ 2014 07:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) 1775 ء میں پھیلنے والا ڈینگی وائرس پاکستان میں پھر اپنے شکنجے گاڑنے کیلئے تیار‘ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس کی روک تھام کیلئے تاحال کوئی انقلابی اقدامات نہ کرسکیں۔ اگست سے اکتوبر 2006ء میں ڈومینیکن ریپبلک میں ڈینگی مرض پھیلا اور اس سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔ کیوبا میں اس سے ہلاکتیں ہوئیں۔

مئی 2005ء میں تھائی لینڈ 7200 افراد‘ 2004ء میں انڈونیشیاء میں 80 ہزار افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

ملائیشیاء میں 33 ہزار 203ء افراد‘ سنگاپور میں 4788‘ 2005ء میں کوسٹاریکا میں 19 ہزار افراد‘ بھارتی صوبہ بنگال میں 900 افراد ہلاک ہوئے۔ 1950ء میں ڈینگی وائرس ایک وباء کی صورت میں مشرقی ایشیاء کے ممالک میں پھیلا۔ 1990ء کے آخر تک اس بیماری سے ایک اندازی کے مطابق 40 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

10 لاکھ سے زائد خواتین و حضرات اور بچے متاثر ہوئے۔ پاکستان میں ڈینگی 1995ء میں پہلی بار کراچی میں آیا۔ 145 مریض متاثر ہوئے صرف ایک شخص مرگیا۔ بعدازاں پاکستان میں اس بیماری نے زور پکڑ لیا اور اب تک اس کی یہی حالت ہے پھر موسم آرہا ہے اور ڈینگی بھی تیاری میں ہے لیکن حکومت نے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :