وزیراعظم کے9غیر ملکی دوروں پر19کروڑ10لاکھ سے زائد خرچ ہوئے،سرکاری دستاویزات،چین کے دورے پر 2کروڑ 62لاکھ،ترکی 46لاکھ ،امریکہ کے دورے پر 8کروڑ 7لاکھ ، برطانیہ کے دورے پر 2کروڑ 51لاکھ،سری لنکا پر 1کروڑ 18لاکھ روپے خرچ کئے گئے

پیر 24 مارچ 2014 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)وزیراعظم کے9غیر ملکی دوروں پر19کروڑ10لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں جبکہ ترکی کے سہ فریقی دورے کے اخراجات اس میں شامل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

موصول شدہ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم نے جون2013ء سے اب تک 9غیر ملکی دورے کئے ہیں،وزارت خارجہ کے ان دوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں چین کے دورے پر 2کروڑ 62لاکھ روپے،ترکی کے دورہ پر 46لاکھ روپے ،امریکہ کے دورے پر 8کروڑ 7لاکھ روپے ،برطانیہ کے دورے پر 2کروڑ 51لاکھ،سری لنکا کے دورے پر 1کروڑ 18لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔

مزید دستاویزات کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک دورے پر 97لاکھ جبکہ افغانستان کے دورہ پر 12لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔جبکہ ترکی کا سہ فریقی کانفرنس ،افغانستان ،پاکستان اور ترکی شامل تھے،تاحال مشن ان اخراجات کی تفصیل وزارت خارجہ کو موصول نہیں ہوئی ہے