جنوبی پنجاب اور بڑے شہروں میں بھی میٹرو بس سروس کی سہولت فراہم کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب ،میٹرو بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گی، عوام کی خدمت اور ترقی کا مشن جاری رکھیں گے:شہبازشریف،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 10 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے سے جڑواں شہروں کے یومیہ ڈیڑھ لاکھ مسافر استفادہ کرینگے،وقت نے میٹرو بس سروس کے ناقدین کو غلط ثابت کردیا ہے، تاجروں سے ایکوائر کی جانیوالی اراضی کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے گی،وزیراعظم نواز شریف کے ترقی کے وژن کو محنت اور لگن کے ساتھ تسلسل سے آگے بڑھائیں گے، میٹرو بس منصوبے کے مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
پیر 24 مارچ 2014 07:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائے گی۔ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے 23 مارچ کے یادگار دن پر جس عظیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے، اسے10 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ لاہور میٹرو بس پراجیکٹ سے روزانہ پونے دو لاکھ افراد آرام دہ، باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ سے بھی جڑواں شہروں کے یومیہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافر استفادہ کریں گے۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کے جو خواب دیکھے تھے، ان کی تکمیل کیلئے پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تیسری بار عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے۔(جاری ہے)
میٹرو بس منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور لمبی گاڑیوں پر سفر کرنے والوں کی نسبت میٹرو بس پرسفر کرنے والے پہلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ آج پاکستان کس حال میں ہے۔ لیکن ہم پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ وزیر اعظم محمدنواز شریف کے وژن کے تحت 1990 سے موٹر وے کی صورت میں جس سفر کا آغاز کیا گیا تھا وہ پورے ملک میں جاری و ساری رہے گا اور جنوبی پنجاب اوردیگربڑے شہروں میں بھی میٹرو بس سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے عظیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سروس کے منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے دونوں شہر صحیح معنوں میں "جڑواں شہر " بن جائیں گے۔ جس طرح آج لاہور میں طلباء و طالبات, سرکاری ملازمین , افسران , وکلاء , ڈاکٹرز , تاجر اور زندگی کے تمام شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کر کے میٹرو بس سروس کے ذریعے اپنے دفاتر اور کام کاج کی منزل پر آ جا رہے ہیں، اسی طرح راولپنڈی اسلام آباد کے شہری بھی میٹرو بس سروس کی تیز رفتار اور باکفایت سہولت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کرنے والوں نے جو خواب دیکھا تھا وہ گزشتہ دہائیوں میں بکھر گیا اور پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ جس آزادی کیلئے لاکھوں کروڑوں لوگوں نے ہجرت کی اور اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کیا اور جن کی خواہش تھی کہ پاکستان بننے سے خطے کے مسلمانوں کو محنت کی بنیاد پر ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق ملیں گے اور میرٹ کے تحت ہر کوئی ترقی کر سکے گا لیکن بدقسمتی سے قیام پاکستان کے اس خواب کی ابھی تک تعبیر نہ ہو سکی اور جہاں انصاف ہونا تھا وہاں ناانصافی اور معاشی ناہمواری نے جگہ لے لی اور جہاں شفافیت ہونا تھی وہاں کرپشن پھیل گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب لاہور میں میٹرو بس منصوبے کی تعمیر شروع ہوئی تو اس کی مخالفت کرنے والے لمبی گاڑیوں والے لوگ تھے جن کو یہ کبھی بھی پرواہ نہیں تھی کہ ایک طالبعلم ‘ ایک مریض‘ ایک ڈاکٹر ‘ ایک سرکاری ملازم ‘ ایک سرکاری افسر اور مزدور اپنے کام پر کتنے رکشے بدل کر پہنچتا ہے اور میٹرو بس منصوبے پر تنقید کرنے والوں میں کوئی کہتا تھا کہ یہ جنگلا بس ہے اور اس پر ستر ارب روپے سے زیادہ خرچ ہو گئے ہیں اور اس منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں لیکن وقت نے آج ثابت کر دیا کہ گجومتہ سے لے کر شاہدرہ تک مائیں بہنیں‘ وکلاء‘ مریض‘ ڈاکٹرز اور پونے دو لاکھ سے زائد مسافر روزانہ اپنی منزلوں پر آتے اور جاتے ہیں اور میں کہتا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب لمبی چوڑی گاڑیوں والے لوگوں سے پہلے غریب ‘ مزدور‘محنت کش اور شہری اپنی منزلوں پر پہنچیں گے ․ اور میٹرو بس منصوبے سے یہ بات عملًا ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس پر تنقید کرنے والی بعض سیاسی جماعتیں جو کھل کر سامنے بھی نہیں آرہیں ماحولیات اور دیگر حیلے بہانوں کی آڑ میں اس منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنا چاہ رہی ہیں۔عدلیہ نے عام شہری‘ طالبعلم ‘ ملازمین اور مفاد عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے مخالفین کو حکم امتناعی نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے اپیل ہے کہ وہ میٹرو بس سروس میں وفاق اور صوبے کی طرف سے ففٹی ففٹی فنڈز فراہم کرنے کی جو بات منصوبے کی منظوری کے وقت طے ہوئی تھی وہ اس پر نظر ثانی کریں کیونکہ راولپنڈی کے مری روڈ والے حصے پر اسلام آباد کی نسبت زیادہ اراضی ایکوائر کرنا پڑے گی اور اس کیلئے ادائیگیوں کا بوجھ صوبے کی سکت سے باہر ہے۔ محمد شہباز شریف نے مری روڈکے تاجروں کو یقین دلایا کہ جن تاجروں کی دکانیں , جائیداد اور زمین ایکوائر کی جائے گی انہیں مشاورت سے مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں گی جس طرح ہم نے لاہور میٹرو بس پراجیکٹ کے دوران تاجروں کو ادائیگیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ترقی کے وژن کو محنت اور لگن سے تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور عوام کی خدمت اور ترقی کا مشن جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان, وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز‘ صوبائی وزراء راجہ محمد اشفاق سرور‘ چوہدری تنویر اسلم ‘ چوہدری شیر علی‘سنیٹرز‘ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز و رہنماؤں‘ ایوان صنعت و تجارت کے عہدیدار‘ وکلاء‘ خواتین اور دیگر شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات کے علاوہ کمشنر راولپنڈی ‘ چیئرمین سی ڈی اے , چیف کمشنر اسلام آباد‘سیکرٹری اطلاعات پنجاب‘ ڈی سی او راولپنڈی سمیت سینئر سرکاری حکام نے تقریب میں شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 24 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ٹی 20ورلڈکپ، اکمل برادرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے دوسرے اور اہم میچ میں مضبوط حریف آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد16رنز سے شکست دیدی،عمر اکمل کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قراردیا ... مزید
-
کھلاڑیوں کو چار سے پانچ ماہ رگڑ دینا ہے،اچھی کارکردگی ہوگی تو انکریمنٹ ملے گا ورنہ نہیں،نجم سیٹھی ،بھارت سے موسم گرما میں مختصر سیریز ہو سکتی ہے،مصباح کپتان رہیں گے ،گفتگو
-
پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں500وکٹیں مکمل کرلیں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو7وکٹوں سے شکست دیدی،امیت مشرا کو مین آف دی میچ قرارد یا گیا ،ٹورنامنٹ میں بھارت کی مسلسل دوسری کامیابی
-
پاکستا ن اور قطر کی اے ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ 24 ما ر چ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ، عوام کی سہولت کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ کے الگ الگ گیٹ مختص
-
15 ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ 4 اپریل سے بھارت میں شروع ہو گی، پاکستانی ٹیم تا حا ل بھارتی این او سی کی منتظر
-
اعلیٰ ثقافتی روایات کی وجہ سے پاکستان اپنا تشخص رکھتا ہے،پرویز رشید ، ماضی میں کچھ عرصہ کے دوران پاکستان کے بہترین تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی،پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والوں کا زمانہ گزر گیا‘ ... مزید
-
کراچی،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کی بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزا ر پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے ،گورنر کا بابائے قوم کے مزار کے احاطے ... مزید
-
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور آنکھ مچولی سے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا
-
پاکستان کے چھ سال،فرقہ وارانہ حملوں میں 1710افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،رپورٹ
-
چیف الیکشن کمشنر کا تقرر چھوٹے صوبے سے کرنے کا فیصلہ،تعین صوبہ خیبر پختونخواہ یا پھر بلوچستان سے ہوسکتا ہے،ذرائع
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 19 بھرتیاں قواعد میں نرمی کر کے کی گئیں،انتظامیہ کا اعتراف،400 ملازمین میں اگر19 بھرتیاں ایسی ہو گئی ہیں تو بڑی بات نہیں ،سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں دعویٰ، بھرتیوں ... مزید
-
وفاقی حکومت نے تین اہم منافع بخش اداروں کی نجکاری کیلئے بھی اظہار دلچسپی طلب کرلئے ،مقصد میگا ترقیاتی منصوبوں کے لئے25 سے30 ارب ڈالر حاصل کرنا ہے، ذرائع ،اپوزیشن جماعتوں کا منافع بخش اداروں کی نجکاری ... مزید
-
ممکنہ کارروائی، دینی مدارس نے متحد ہوکرمزاحمت کا اصولی فیصلہ کر لیا،آئندہ ہفتے لاہور میں تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس طلب
-
پی ٹی آئی نے صوبہ ہزارہ کے متعلق قراردادپاس کرکے ہزارہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،سرداریوسف،ہزارہ صوبہ انتظامی بنیادوں پربنے گا،کے پی کے اسمبلی کے تاریخی شکرگزارہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
گڈانی ٹریفک حادثہ، 30افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرکے لاہور بھجوا دیئے گئے ، واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج
-
قومی اسمبلی کادسواں اجلاس آج چار بجے شروع ہوگا ، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب ہوگا
-
وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے وزیر داخلہ کی تعریف، وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو وقت سے پہلے منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
-
اراضی کے 1919ء کے تاریخی مقدمے کا اصل ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا،عدالت 21اپریل کو مقدمہ کی سماعت کرے گی
-
ملی بھگت و قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی،سی ڈی اے کی جعلی و غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیوں کو گھر تعمیر کرنے کی کھلی اجازت ، ایک سو سائٹی کو تین تین ہاتھوں میں فروخت کیا جارہا ہے، الاٹیوں کے پلاٹوں پر اقساط ... مزید
-
درزی کی غلطی یا کچھ اور،صدر کی شیروانی کی فٹنگ آوٴٹ ہوگئی
-
کرپشن اور سفارشی کلچر کے خاتمے کی دعویدار حکومت کا دور،سرکاری ٹی وی میں بھانجوں بھتیجوں کی بھرتی کیلئے ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے دباؤ کا انکشاف
-
بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ روسی فوجیوں نے کریمیا کے فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھال لیا ،روس کے ساتھ کسی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، یوکرائنی وزیر خارجہ ، جرمنی کی روس کو زیادہ سخت پابندیوں کی دھمکی
-
اسرائیل سمجھوتے کے مطابق قیدیوں کو رہا کرے،محمود عباس،فلسطینیوں کی عدم رہائی پر مذاکرات کی ڈیڈلائن میں توسیع نہیں کی جائے گی،فلسطینی صدر کی اجلاس میں گفتگو
-
نیتن یاہو کی فلسطینی مخالف جارحیت جاری رکھنے کی دھمکی،مزاحمتی تنظیموں کا فلسطینی اتھارٹی پر اسرائیل سے سکیورٹی تعاون کا الزام
-
ترکی نے سرحدی علاقے میں شام کا لڑاکا طیارہ مارگرایا،شامی فوج کا اپنی فضائی حدود میں ترکی پر جارحیت کے ارتکاب کا الزام
-
یوکرائن کی مشرقی سرحد پر روسی فوجی مشقیں خدشات کو جنم دے رہی ہیں، نیٹو کمانڈر
-
بھارت میں چار مشتبہ مسلمان عسکریت پسند گرفتار
-
چلی میں بنیادی نوعیت کی اصلاحات کے لیے ایک لاکھ انسان سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرہ
-
عرب دنیا میں ایک نئی لڑائی نے خلیجی ریاستوں کے امن و سکون کو چھین لیا،خلیجی ملکوں کی باہمی رسہ کشی خطے کی خلیجی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے،رپورٹ
-
موریطانیہ میں خاتون کی شادی کی واحد شرط موٹاپا،لڑکیوں کو ایک مرد کو باڈی بلڈر کی نسبت چار گنا زیادہ خوراک کھلائی جاتی ہے،رپورٹ
-
دہشت گردی کی لہر ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،مارشل لاء ادوار کے نتائج بھگت رہے ہیں،نوازشریف،یقین ہے کہ اتنی خدمت کریں گے کہ عوام زیادہ قائل ہوجائیں گے،خواہش ہے کہ اسی دور میں ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ ... مزید
-
مری سے راولپنڈ ی آ نے والی ٹو یو ٹا ہا ئی ایس وین گہر ی کھا ئی میں گر گئی 11 افراد جا ں بحق ، چھ شد ید زخمی
-
آرمی چیف کا یوم پاکستان کے موقع حاضر سرو س و ریٹائر فوجی افسران کے اعزازمیں استقبالیہ
-
فرانسیسی سیٹلائٹ کی تصاویر سے ملبے کے ممکنہ شواہد، بحرِ ہند کے جنوبی حصے میں جہاز کے ملبے سے ملتی جلتی اشیا نظر آ رہی ہیں جن کا ممکنہ طور پر تعلق لاپتہ طیارے سے ہو سکتا ہے،ملائیشیاء حکام
-
مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے‘ جامع مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے‘ جلیل عباس جیلانی،مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھارت کو پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مثبت جواب دینا ہوگا‘ ... مزید
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ (آج)پاکستان کو 55کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا جائزہ لے گا،نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کا امکان
-
سپریم کورٹ کا حکم،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر صلاح مشورہ شروع کردیا،صوبوں سے رابطہ
-
لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس،اہم گواہ ڈاکٹر عمران منیر سے ویڈیولنک کے ذریعے بیان اور شہادت ریکارڈ کرانے بارے انتظامات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی
-
بھارت کے انتخابات،ایم ایف این درجہ کا معاملہ ملتوی کر دیاگیا، وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یہ وقت درست نہیں،ذرائع
-
”ڈالر 98/99سے نیچے نہیں آنا چاہئے“،وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو ہدایت
-
تیسری نیوکلیئرسیکورٹی کا نفرنس آ ج دی ہیگ میں ہو گی،وزیراعظم پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے،نواز شریف پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات اورمیٹریلزکے تحفظ اورسیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے اٹھائے اقدامات ... مزید
-
نوازشریف شریعت کی طر ف بڑھیں گے تو شریعت بھی ان کی طرف بڑھے گی ، منورحسن،نظریہ پاکستان اور قائداعظم کا مذاق اڑانے کی کوشش نہ کی جائے،آزادانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے ، امریکی اثر اور مداخلت بند کی ... مزید
-
پاک یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسر ا دورآ ج سے برسلز میں شروع ہوگا،سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے، مذاکرات میں پاکستان کے پانچ سالہ رابطہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا
-
پیپلزپارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا،حکومت، طالبان مذاکرا ت ،سانحہ ایف ایٹ کچہری اور سعودی عرب سے1.5ارب ڈالر کی امداد پر مشترکہ غور و کیا جائے گا
-
شہباز شریف کی مزاراقبال پر حاضری، پھولو ں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالیں گے ، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ... مزید
-
تھر متاثرین کو امدادی گندم کی فراہمی پھر معطل،مزید 2بچے انتقال کرگئے ،کرایوں کی عدم ادائیگی پر ٹرانسپورٹرز نے گندم پہنچانے سے انکار کردیا
-
جنوبی پنجاب اور بڑے شہروں میں بھی میٹرو بس سروس کی سہولت فراہم کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب ،میٹرو بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گی، عوام کی خدمت اور ترقی کا مشن جاری رکھیں گے:شہبازشریف،راولپنڈی ... مزید
-
بھارت، چین ‘ ایران ‘ سری لنکا ‘ سپین‘ بھارت اور ہانگ کانگ میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا، سفارتخانوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ،تقاریب میں صدر ... مزید
-
امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے‘ جان کیری، پاکستان کے ساتھ ایسے ہی مفادات ہیں جیسے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ ہیں‘ پاکستان ڈے کے موقع پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.