پیپلزپارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا،حکومت، طالبان مذاکرا ت ،سانحہ ایف ایٹ کچہری اور سعودی عرب سے1.5ارب ڈالر کی امداد پر مشترکہ غور و کیا جائے گا

پیر 24 مارچ 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس (پیر کو)منعقد ہوگا،اجلاس میں حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل ،سانحہ ایف ایٹ کچہری اور سعودی عرب کی جانب سے1.5ارب ڈالر کی امداد پر مشترکہ غور وخوض کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی،عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر5میں منعقد ہوگا جس کی صدارت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کریں گے۔

اجلاس کے دوران حکومت طالبان مذاکرات،ایف ایٹ کچہری سانحہ،ملک کی موجودہ خارجہ پالیسی،سعودی عرب کی جانب سے حکومت کو دی جانے والی1.5ارب ڈالر کی امداد،حکومتی دعوؤں کے باوجود ہونے والی مہنگائی،ڈالر کے اتار چڑھاؤ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر غور کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں حزب اختلاف کی جانب سے مشترکہ حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :