بھارت کے انتخابات،ایم ایف این درجہ کا معاملہ ملتوی کر دیاگیا، وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یہ وقت درست نہیں،ذرائع

پیر 24 مارچ 2014 07:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)وفاقی حکومت نے بھارتی انتخابات سے قبل بھارت کو ایم ایف این درجہ نہ دینے بارے وزارت خارجہ کے مشورے پر سنجیدگی سے غورشروع کر دیا ہے اور عملی طور پر اس معاملہ کو معرض التواء میں ڈال دیا گیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت کے معاملے کو اہمت دے کر آزاد کشمیر سمیت دیگر مسائل کو نظر انداز کر کے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ اس اقدام کے لئے پہلے تو یہ وقت درست نہیں اور دوسرا یہ کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا فروغ دیگرتصفیہ طلب مسائل پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ ہونا چاہیے۔ بہتر ہوگا کہ بھارتی انتخابات کی تکمیل کا انتظار کرنا چاہیے۔کانگریس کے انتخابات میں کامیابی اور حکومت بنانے کے کافی کم امکانات ہیں ۔اس مشورے پر حکومت نے سنجیدگی سے غوروغوض شروع کر دیا ہے ۔کانگریس کے انتخابات میں کامیابی اور حکومت بنانے کے کافی کم امکانات ہیں اس مشورے پر حکومت نے سنجیدگی سے غوروخوض شروع کر دیا ہے اور آئندہ کچھ عرصے میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :