لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس،اہم گواہ ڈاکٹر عمران منیر سے ویڈیولنک کے ذریعے بیان اور شہادت ریکارڈ کرانے بارے انتظامات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی

پیر 24 مارچ 2014 07:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کے لاپتہ شوہر مسعود جنجوعہ کی بازیابی کے حوالے سے اہم گواہ ڈاکٹر عمران منیر سے ویڈیولنک کے ذریعے بیان اور شہادت ریکارڈ کرانے بارے انتظامات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی ۔رواں ہفتے اس حوالے سے معاملات مکمل کر لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

10 اپریل تک سپریم کورٹ میں ڈاکٹر منیر سے براہ راست ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت ریکارڈ کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران منیر نے آئی ایس آئی کے ایک سیف ہاؤس میں مسعود احمد جنجوعہ کو دیکھا تھا اور ان کی آواز بھی سنی تھی جبکہ حکومت اور حساس ادارے مسعود جنجوعہ زندہ سلامت ماننے کو تیار نہیں ہیں اسی وجہ سے ڈاکٹر عمران منیر کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے تا کہ حقائق واضح ہو سکیں۔