آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ (آج)پاکستان کو 55کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا جائزہ لے گا،نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کا امکان

پیر 24 مارچ 2014 07:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج پیر کو واشنگٹن میں ہوگا۔ پاکستان کو55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دی جائے گی ۔فنڈز رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کو ملنے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی تیسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ نئے مالی کے بجٹ کی تیاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

زرمبادلہ کے ذخائر ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔مزید براں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔ مذاکرات میں چوتھے اقتصادی جائزے پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات جنوری مارچ تک معاشی اعدادوشمار بریفنگ دی جائے گی ۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کی بجٹ کی تیاری کے معاملے بھی زیر بحث آئیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بجلی سبسڈی کم کر کے بجلی کے نرخ بڑھانے پر بھی بات چیت کا امکان ہے ۔نجکاری پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :