ایساف سربراہ جنرل جوزف ڈن فورڈ کا جی ایچ کیو کا دورہ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ، پاک افغان سرحد پر رابطے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ،ا تحادی فوج اور پاک فوج مل کر ہی سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرسکتے ہیں،دونوں رہنماؤں میں اتفاق

جمعہ 21 مارچ 2014 04:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) افغانستان میں موجود بین الاقوامی اتحادی فورس (ایساف) کے سربراہ جنرل جوزف ڈن فورڈ نے جمعرات کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک افغان سرحد پر رابطے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اتحادی فوج اور پاک فوج مل کر ہی سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرسکتے ہیں دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر جنرل ڈن فورڈ کو پاک فوج کی ان کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو پاک افغان سرحد پر امن اور استحکام کیلئے کی گئی ہیں ۔