وزیر اعظم نوازشریف میانوالی ائیر بیس کا نام ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کر دیا،ایم ایم عالم کے نام سے پوسٹل ٹکٹ کا افتتاح بھی کیا ،ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، فوج کو جدید ترین اسلحے سے لیس کیا جائیگا ،نواز شریف ،شاہ بحرین کا دورہ پاکستان کے مفاد میں ہے، ہم سے کسی نے فوج مانگی ہے اور نہ ہی ہم دے رہے ہیں،تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،اسلحہ کی دوڑ میں بہت پیچھے ہیں لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جلد فیصلہ کرنا ہوگا ،پاک فوج دنیا کی بہترین فورسز ہے،جے ایف 17تھنڈر طیارہ قوم کا فخر ہے،جنوبی ایشیائی ممالک کو اسلحہ کی دوڑ میں شرکت کی بجائے غربت اور افلاس پرتوجہ دینا ہوگی،وزیر اعظم کا میانوالی میں پی ایف ائیر بیس کا نام ایم ایم عالم ائیر بیس کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 21 مارچ 2014 04:04

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)وزیر اعظم نوازشریف نے میانوالی ائیر بیس کو پاکستان کے مایہ ناز پائلٹ ائیر کموڈور ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں روایتی حریف بھارت کے ایک منٹ میں پانچ طیاروں کو تباہ کیا تھا ۔جمعرات کو وزیر اعظم نوازشریف ،وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ میانوالی ائیر بیس پر پہنچنے جہاں پر ائیر چیف طاہرطاہر فیق بٹ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وزیر اعظم نوازشریف1965 کی جنگ میں روایتی حریت بھارت کے ایک منٹ میں پانچ طیارے تباہ کرنے والے ائیر کموڈور ایم ایم عالم ایم ایم عالم کے نام سے منسو کیا ۔تقریب میں ایم ایم عالم کے بھائی زبیر عالم اور ان کی بہن بھی شریک تھی ۔

(جاری ہے)

قومی ہیرو ایم ایم عالم نے1952 ء میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا انہیں ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے 1965ءء کے جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی پہلی برسی کے موقع پر میانوالی پی اے ایف ایئر بیس کو ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کیا اور ساتھ ہی ساتھ ایم ایم عالم کے نام سے پوسٹل ٹکٹ کا افتتاح بھی کیا ‘ پاک بھارت جنگ میں ایم ایم عالم رہتی دنیا تک ملکی تاریخ میں قومی ہیرو ہیں اور وہ افق درخشاں پر ستاروں کی طرح چمکتے رہیں گے ایئر کموڈور ریٹائرڈ محمد محمود عالم ( مرحوم) کی گذشتہ روز پہلی برسی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے میانوالی پی اے ایف بیس کو ایم ایم عالم بیس کے نام سے منسوب کرکے ایک شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر میاں محمد نواز شریف خراج تحسین کے مستحق ہیں یاد رہے کہ ایم ایم عالم نے1965ءء کی جنگ میں ایک منٹ میں اپنی ازلی دشمنی بھارت کے پانچ جنگی جہاز سرگودہا میں مار گرائے تھے ایم ایم عالم گذشتہ سال انتقال کرگئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے سرگودہا میں مختلف مقامات اور کئی لوگوں نے اپنے گھروں میں قرآن خوانی‘ اور دعائے بھی مغفرت کی ۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو جدید ترین اسلحے سے لیس کیا جائیگا،ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے جلد فیصلہ کرنا ہوگا ،اسلحہ کی دوڑ میں بہت پیچھے ہیں لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ، شاہ بحرین کا دورہ پاکستان کے مفاد میں ہے ،ہم سے کسی نے فوج مانگی ہے اور نہ ہی ہم فورسز کو کہیں بھیج رہے ہیں ۔جنوبی ایشیاء کے ممالک کو اسلحہ کی دوڑ میں شرکت کی بجائے غربت اور افلاس پر توجہ دینا ہوگی،تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔

ملک کی آزادی غازیوں اور شہیدوں کے مرحون منت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے میانوالی میں پی ایف ائیر بیس کا نام تبدیل کر کے پی ایف ایم ایم عالم ائیر بیس کے نام سے منسو ب کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم نے نیکہا کہ ملک کی آزادی غازیوں اور شہیدوں کے مرحون منت ہے جنہوں نے جانوں کی قربانی دیکر ملک و قوم کا نام روشن کیا اور ایم ایم عالم بھی انہی نوجوانوں میں شریک ہوئے ہیں جنہوں نے1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے اندر پانچ بھارتی طیاروں کو تباہ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ ائیر فورس کو فخر ہونا چاہیے کہ ان کا تعلق ایم ایم عالم جیسے جوانوں سے ہے۔

آزادی ایک بیش قیمت نعمت ہے،آزادی کا تحفظ کرنے والی قوموں میں ایم ایم عالم جیسے فرزند موجود ہیں،پاکستان کی تاریخ ایسے فرزندوں سے بھری پڑی ہے جو ملک کی حفاظت کی تیار ہے۔نواز شریف نے کہا کہ قوم کو معلوم ہے کہ اس وقت بے شمار ایم ایم عالم بل میں چھٹ کر چھپٹنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور ایسے نوجوان صرف ائیر فورس نہیں بلکہ ملک کی مسلح افواج میں موجود ہیں ۔

ہم کسی کے خلاف جارحانہ سوچ نہیں رکھتے ہیں لیکن ہم اپنی سیاسی اور اقتصادی آزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا موقف بڑا واضح ہے کہ ہم ہتھیاروں کی جنگ میں بہت پیچھے ہیں لیکن ہماری افواج بہت مضبوط ہے اور مزید مضبوطی کے لئے بھی کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کی قیادت کو اس وقت اسلحے کی دوڑ کی بجائے ایسے ممالک کے بارے میں سوچنا چاہیے جہاں پر غربت اور افلاس ہے ۔

ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت اقدامات بھی کررہی ہے کیونکہ ہمارے پاس ضائع کرنے کے لئے ایک لمحہ بھی موجود نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسلحہ کی دوڑ میں بہت پیچھے ہے لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں،مسلح افواج وطن کے دفاع کے لئے بھر پور تیار ہے،افواج پاکستان کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

جنوبی ایشیاء کے ممالک کو اسلحہ کی دوڑ میں شرکت کی بجائے غربت اور افلاس پر توجہ دینی ہوگی ۔قبل ازیں میانوالی ائیر بیس پہنچنے پر وزیرا عظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے کسی نے فورسز مانگی ہیں نہ ہم بھیج رہے ہیں ۔جوائنٹ چیف آف سٹاف کے عہدے پر دیگر فورسز کے لوگ بھی آ سکتے ہیں کوئی قدغن نہیں ہے۔ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے جلد فیصلہ کرنا ہوں گے ۔

شاہ بحرین کا دورہ پاکستان کے مفاد میں ہے ،ماضی میں سعودی عرب ،کویت اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہ پاکستان کا دورہ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے ۔بحرین سے دوستی کا پیغام آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے ۔پاک فوج دنیا کی بہترین فورسز میں سے ایک ہے۔جے ایف 17تھنڈر طیارہ قوم کا فخر ہے۔تھنڈر طیاروں کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی ترقی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جلد فیصلہ کرنا ہوں گے۔ مزید تاخیر نہیں کر سکتے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماضی میں بہترین ملک بنایا جا سکتا تھا لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی ۔