پاکستان اور بھارت کو متنازعہ معاملات کے حل کیلئے مزید ساٹھ سال ضائع نہیں کرنے چاہئیں ،ٹی سی اے راگوان،پہلے ہی دونوں ممالک 67سال برباد کر چکے ہیں،بھارتی ہائی کمشنرکی ایوان صنعت و تجارت میں گفتگو

جمعرات 20 مارچ 2014 06:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) انڈین ہائی کمشنر ٹی سی اے راگوان نے کہا ہے کہ انکی ذاتی رائے میں دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ معاملات کے حل کے لئے ہمیں مزید ساٹھ سال ضائع نہیں کرنے چاہیے کیونکہ پہلے ہی دونوں ممالک اپنے 67سال برباد کر چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی میں مقامی کاروباری برادری سے اپنے دورہ سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت میں کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصدر سیالکوٹ چیمبر ڈاکٹر سرفراز بشیر، نائب صدر خاور سپال اور میاں انور کے علاوہ خواجہ اشتیاق، شیخ قیصر، شیخ ا براہیم، سیدشبیر احمد گیلانی و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کے کاروباری ویزہ کے لئے اب پولیس رپورٹ کی ضرورت نہیں جبکہ ٹورسٹ ویزے کے لئے گروپس کی بنیاد پر دینے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کاروباری برادری کو بھارت میں منعقدہ تجارتی میلوں میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :