عالمی برادری 2014ء کے بعدافغان صورتحال بارے مربوط اورمعقول پالیسی بنائے ، چوہدری نثار علی خان ،تمام شراکت داروں کواس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرناچاہئے ، پاک برطانیہ تعلقات تمام شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں جوآنے والے سالوں میں مزیدمضبوط ہونگے،وفاقی وزیر داخلہ کی افغانستان میں برطانوی سفیررچرڈسٹیگ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 20 مارچ 2014 06:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہعالمی برادری کو2014ء کے بعدکی افغانستان کی صورتحال بارے مربوط اورمعقول پالیسی بنانی چاہئے اورتمام شراکت داروں کواس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرناچاہئے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے افغانستان میں برطانوی ہائی کمشنررچرڈسٹیگ سے گزشتہ روزملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن بھی ملاقات میں موجودتھے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے اوربین الاقوامی برادری کواس پرتفصیلی بحث کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اس سال افغانستان میں بہت بڑی تبدیلی رونماہورہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ افغان مسئلے کاحل ملک کے اندرسے آناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت علاقائی معاملا ت میں غیرجانبدارانہ پالیسی پرعملدرآمدکرررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے حال ہی میں ملک کی پہلی قومی داخلی سیکورٹی پالیسی پیش کی ہے ۔جوکہ ملک کودرپیش دہشتگردی اورشدت پسندی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مددگارہوگی ۔پاکستان برطانیہ تعلقات بارے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ میں اچھے تعلقات قائم ہیں جوتمام شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں جوکہ آنے والے سالوں میں مزیدمضبوط ہوں گے ۔ہائی کمشنررچرڈسٹیگ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری خطے میں امن کے قیام کیلئے خصوصاًافغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پرپاکستان کے اہم کردارکی معترف ہے ۔