بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، نواز شریف نے استقبال کیا

بدھ 19 مارچ 2014 06:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء) بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ منگل کی شام اسلام آباد پہنچے تو ہوائی ادے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار ‘ خواجہ آفص‘ پرویز رشید‘ زاہد حامد‘ خرم دستگیر اور وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی موجود تھے تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے مہمان کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے واضح رہے کہ بحرین کے کسی بھی رہنماء کا چالیس سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے وہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔