آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظور ی کا امکان

پیر 17 مارچ 2014 07:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 24 مارچ کو ہوگا۔آئی ایم ایف حکام کے مطابق اجلاس میں اکتوبر تا دسمبر 2013ء کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جائزے کے بعد بورڈ پاکستان کے لیے قرض کی 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط منظور کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس آمدنی اور حکومتی قرض گیری سے متعلق آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا نہیں کرسکی۔حکومت آئی ایم ایف سے اس سلسلے میں استثنیٰ دینے کی درخواست کرے گی۔

متعلقہ عنوان :