لاپتہ طیارے کے مواصلاتی نظام کو دانستہ طور پر خراب کیا گیا، ملائیشین وزیر اعظم کا جنوبی بحیرہ چین میں تلاش ختم کر نے کا اعلان،طیارہ پر کوئی ایسا شخص موجود تھا جس نے دانستہ طور پر یہ کام کیا ، اب تلاش کے دو ممکنہ علاقے ہیں، شمالی راہداری اور جنوبی راہداری، ممکنہ ہائی جیک کے افواہوں کے باوجود حکام تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں،نجیب رزاق کا پریس کانفرنس سے خطاب ، ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق نے پریس کانفرنس میں طیارہ پاکستان میں اترنے کی امریکی رپورٹس کو نظر انداز کر دیا، ملائیشیا کا طیارہ پاکستان میں نہیں، تمام خبریں بے بنیاد ہیں،شجاعت عظیم
اتوار 16 مارچ 2014 07:22
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے لاپتہ ہونیوالے طیارے کی جنوبی بحیرہ چین میں تلاش ختم کر نے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اب تلاش کے دو ممکنہ علاقے ہیں، ایک شمالی راہداری جو قزاقستان اور ترکمانستان سے شمالی تھائی لینڈ پر محیط ہے اور جنوبی راہداری جو انڈونیشیا سے جنوبی بحر ہند تک پھیلی ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ لاپتہ طیارے کے مواصلاتی نظام کو جان بوجھ کر ناکارہ بنایا گیا جس سے پتہ چلتا ہے طیارہ پر کوئی ایسا شخص موجود تھا جس نے دانستہ طور پر یہ کام کیا تھا۔
ان خیالات کا اظہاز نجیب رزاق نے ہفتہ کو سرکاری ٹی وی پر نشر ہونیوالی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیٹیلائٹ سے ملنے والے تازہ شواہد کی روشنی میں ’وثوق کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ طیارے کا موصلااتی نظام ناکارہ بنا دیا گیا جس کا بعد اس کے پرواز کا رخ تبدیل کرکے ملائیشیا کے اوپر سے بھارت کی طرف کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ طیارہ اپنی منزل بیجنگ سے واپس مڑا تھا اور اس نے دو بار اپنی سمت میں تبدیلی کی تھی پہلے مغرب کی جانب اور پھر شمال مغرب کی طرف۔
اس طیارے نے آخری مرتبہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے ملائیشیا کے مشرق میں بحیر ہ جنوبی چین کے اوپر رابطہ کیا تھا لیکن غائب ہونے کے ساتھ گھنٹے بعد یہ سیٹیلائٹ کو سگنل بھیجتا رہا۔ملیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ ہفتے غائب ہونے والے طیارے کی تلاش نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ جنوبی چینی سمندر میں طیارے کی تلاش ختم کر رہے ہیں اور اب تلاش کے دو ممکنہ علاقے ہیں، ایک شمالی راہداری جو قزاکستان اور ترکمنستان سے شمالی تھائی لینڈ پر محیط ہے اور جنوبی راہداری جو انڈونیشیا سے جنوبی بحر ہند تک پھیلی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ممکنہ ہائی جیک کے افواہوں کے باوجود ملیشیا کے حکام تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔لاپتہ ملائیشین مسافر طیارے ایم ایچ 370 پر 239 مسافر سوار تھے، کی تلاش کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئیں ہیں۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے چینی شہر بیجنگ جانے والا مسافر طیارہ ایم ایچ 70 گذشتہ جمعہ اور کی درمیانی شب پرواز کے بعد غائب ہوگیا تھا اور اس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
بی بی سی کو ملنے والی معلومات کے مطابق یہ ممکن ہے کہ لاپتہ ہونے والا ملائیشین مسافر طیارہ غائب ہونے کے بعد بھی پانچ گھنٹے سے زیادہ عرصے تک محوِ پرواز رہا ہو۔یہ مانا جا رہا ہے کہ ریڈار سے رابطہ ٹوٹنے کے بہت دیر بعد تک طیارہ ایک سیٹیلائٹ نظام کو خودکار طریقے سے سگنل بھیج رہا تھا۔بی بی سی کے مطابق لندن سے کام کرنے والی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی انمارسیٹ کے سیٹیلائٹ نظام کو اس طیارے سے اس رابطے کے کم از کم پانچ گھنٹے بعد تک خودکار سگنل موصول ہوئے تھے۔امریکہ نے جمعے کو طیارے کی تلاش میں مدد دینے کے لیے بحرِہند میں ٹیمیں بھیجی ہیں ۔ اور اس کارروائی میں ایک بحری جہاز اور نگرانی کرنے والا ایک ہوائی جہاز حصہ لے رہا ہے۔ملائیشیا کی فضائیہ جزیرہ نما کے دونوں جانب کے سمندر میں تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئی ہے جبکہ بھارت کی بحریہ اور ساحلی محافظ بھی ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے درخواست پر طیارے کی تلاش میں مدد دے رہے ہیں۔
ادھرملائیشین لاپتہ طیارہ کے حوالہ سے پاکستان کو بدنام اور ملائیشیا پاکستان اختلافات پیدکرنے کی سازش ناکام،ملائشیا کے وزیر اعظم د اتوسری نجیب رزاق نے اپنی پریس کانفرنس میں طیارہ پاکستان میں اترنے کی امریکی رپورٹس کو نظر انداز کر دیا، پاکستانی تارکین وطن کا ملائشین وزیر اعظم کو زبردست خراج تحسین و نیک تمناوٴ ں کا اظہار، ہفتہ کو ملائشیا کے وزیراعظم کی طرف سے بین الاقوامی میڈیا کو پریس بریفنگ میں غیر ملکی صحافی کے پاکستان کا نام لئے بغیربحرہ ہند یا قریبی علاقہ میں جہاز کے اترنے کے حوالہ سے سوال پر وزیر اعظم د اتو نجیب تن رزاق نے کہا کہ سیٹیلائٹ سے ملنے والے تازہ شواہد کی روشنی میں یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ طیارے کا موصلااتی نظام ناکارہ بنا یا گیا اور پرواز کا رخ بھارت کی طرف کر دیا گیا، ملائشیا کے وزیر اعظم د اتو نجیب تن رزاق کی پریس بریفنگ کے بعد ان عناصر کو سخت دھچکا لگا ہے جو ملائشین مسافر طیارہ کی ہائی جیکنگ اور پاکستان میں اترنے کی رپورٹس دے رہے تھے ،دو روز قبل امریکہ کے بڑے میڈیا اداروں کی طرف سے دانستہ یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ طیارہ لمبا سفر طے کر کے شاید پاکستان پہنچ گیا ہے یا منگولیاں کے کسی علاقے میں لینڈ کر گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ مسافر طیارے کی طویل گمشدگی کا سبب یہ ہوسکتا ہے کہ وہ 22 سو میل کا سفر طے کر کے پاکستان یا قریبی کسی علاقے میں اتر گیا ہو، ان رپورٹس پر ملائشیا میں موجود پاکستانی تارکین وطن میں سخت اضطراب پایا جاتا تھا، ملائشیا میں موجود پاکستانی صحافی نثار علی کے مطابق ملائشین وزیر اعظم د اتوسری نجیب تن رزاق کی پریس بریفنگ کے بعدپاکستانی کمیونٹی نے چین کا سانس لیا اور امریکی رپورٹس نظر انداز کرنے پر وزیر اعظم د اتوسری نجیب تن رزاق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی دعاوٴں اور نیک تمناوٴں اظہار کیا۔
دوسری جانب پاکستان نے ملائیشیا کا لاپتہ مسافر جہاز پاکستان میں ہونے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ مشیر ہوا بازی کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم کہتے ہیں ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ ملائشیا کا طیارہ پاکستان میں نہیں۔ اس حوالے سے میڈیا کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں امریکی میڈیا کا کچھ حصہ پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے چلنے والی خبریں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ ملائیشیا کے لاپتہ ہونے والے طیارے کے اغوا کی خبروں کے بعد امریکی میڈیا نے پاکستان مخالف مہم شروع کر دی تھی جس میں یہ الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ جہاز کو اغوا کر کے پاکستان لایا گیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جہاز لاپتہ ہونے کے 7 گھنٹے بعد تک پرواز کرتا رہا اور قازقستان یا بحرہند کی طرف ممکنہ طور پر موڑا گیا جس کا فائدہ اٹھا کر امریکی میڈیا نے بھرپور پاکستان مخالف مہم چلائی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 16 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
پانچواں ورلڈ کپ ٹی 20کا باقاعدہ آغاز آج بنگلہ دیش میں ہورہا ہے ،ٹورنامنٹ2 مراحل میں کھیلا جائے گا،پہلے مرحلے میں 8 ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے2 ٹیمیں سپر 10 مرحلے کے لیے ... مزید
-
ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے ، شاہد خان آفریدی ،اگر تمام کھلاڑیوں نے مل کر اچھا کھیلا تو جیت جائینگے ،2015 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی ،امید ہے وویمنز ٹیم بھی اچھا پرفارمنس کرے ... مزید
-
بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی، پاکستان کیخلاف ہاکی سیریز پھر منسوخ،دونوں ملکوں کی ہاکی فیڈریشنز دو طرفہ سیریز پر آمادہ تھیں مگر بھارتی حکومت نے ٹیم کو اجازت نہیں دی
-
آئی سی سی نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کردیا ، آل راوٴنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شین واٹسن ہیں ،بلے بازی کے میدان میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ... مزید
-
عالمی نمبردو نوواک جوکووچ اور امریکہ کے جون ازنر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،کووچ کی فتح کا سکور چھ ایک اور چھ تین رہا۔ایک اور میچ میں امریکہ کے جون ازنرکا مقابلہ لیٹویا ... مزید
-
پاکستان انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ ناصر اقبال نے نے جیت لیا ، ٹاپ سیڈ نے عامر اطلس انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 11-5،11-9 اور 11-9سے شکست دی ،مہمان خصوصی پاکستان اسکوائش فیڈریشن ... مزید
-
عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں،وزیر اعظم ،ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کی ثمرات سمیٹے جا سکیں،شہباز شریف سے ملاقات ،ملاقات میں نرسز پر تشدد اور مظفر گڑھ ... مزید
-
عمران خان کی وزیراعلی کے پی کے اور پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات، کابینہ میں ممکنہ ردو بدل پر تبادلہ خیال ، تحریک انصاف مثالی طرز حکومت پر مکمل یقین رکھتی ہے، اپنے عوامی ... مزید
-
امین فہیم ہماری پارٹی کا صدر ہے ان سے اختلافات کا سوچ بھی نہیں سکتا، قائم علی شاہ ،بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے تحت میں نے ان کیساتھ تھر کا دورہ کیا ، اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت تھر کی عوام کو ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کے لواحقین کیلئے مالی امداد 5کروڑ روپے کرنے کا اعلان،مفت گھر بھی دیں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس شہداء قوم کے جانبازسپوت ہیں،پوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں ... مزید
-
ایاز لطیف پلیجو نے لیاری کے دو بڑے متحارب بابا لاڈلا اور عزیر جان بلوچ کے گروپوں کے درمیان فائر بندی کرادی ،لیاری میں بسنے والے تمام لوگ آپس میں بھائی بن کر رہیں گے لیاری اتحاد کمیٹی قائم کی گئی جو ... مزید
-
کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہے، شرجیل میمن ، حکومت نہ چاہتی تو آپریشن نہ ہوتا، اخراجات بھی سندھ حکومت ہی اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات
-
نیب نے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، توقیر صادق کی ضمانت کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے صارف عدالت قائم کرنے کا اعلان،صارفین میں اپنے حقوق کے شعور کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور
-
ایم کیو ایم کے کارکنان کے اغواء اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تاحال نہیں رک سکا ،خالد مقبول صدیقی،کراچی جیسے میٹروپولیٹن سٹی میں جنگل کا قانون چلایا جارہا ہے ،ایم کیو ایم کے کارکنا ن کے ساتھ امتیازی ... مزید
-
تھر میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کیلئے پیرا میڈیکل اسٹاف او راسپشلیشٹ ڈاکٹرز بھجوا دئیے گئے ہیں، اقبال درانی
-
سیکورٹی خدشات، خیبر ایجنسی میں کل شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم موخر، ایک لاکھ 27 ہزار بچے پولیو قطرے پینے سے محروم ہوجائیں گے
-
ملک ریاض نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 16 اسکول کو گود لے لیا
-
فیصل رضا عابدی پریس کا نفرنس میں پیپلز پا رٹی کے رہنما ؤں پر پھٹ پڑے، انہیں لشکر جھنگوی کا ٹا ؤٹ قرار دیدیا ، ہم ہر صو رت طالبان سے مذکرات کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے کیو نکہ ہم اپنے شہیدوں کے خو ن کا ... مزید
-
سندھ کے بعد پنجاب کے گوداموں میں اسٹاک کی گئی گندم خراب ہونے کا انکشاف ،محکمہ خوراک فیصل آباد نے خراب ،ناقص اور غیر معیاری گندم کی فلور ملز اور چکیوں کوسپلائی شروع کر دی
-
کریمیا میں روس کی حمایت سے ریفرنڈم آج ہوگا،یوکرائن اور امر یکی اتحادیوں نے ریفرنڈم کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیکر مسترد کردیا، ریفرنڈم عالمی قانون کے عین مطابق ہے،صدر پیوٹن، روس کا جنوب مشرقی ... مزید
-
یورو ملین، برطانوی شہری نے دس کروڑ پاوٴنڈ جیت لیے
-
یوکرین: سلامتی کونسل میں روس تنہائی کا شکار، کرائمیا کے روس سے الحاق کے سوال پر اتوار کو ہونے ریفرنڈم کے خلاف قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا
-
لبنان،نئی حکومت نے شہریوں کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کیخلاف مزاحمت کا حق دے دیا
-
اسرائیلی صدر کے بھیس بدل کر اردن کے شاہ سے مذاکرات،انوکھے طریقہ سفارتکاری پر ہزاروں یہودیوں کا اظہار پسندیدگی
-
بھارت ، عدالتِ عظمیٰ نے نئی دہلی میں طالبہ سے زیادتی کے چار مجرموں میں سے دو کی سزائے موت کو معطل کردیا
-
ویزا فراڈ کاا لزام ،امریکہ میں بھارتی سفارتکار کھوبراگاڑے پر دوبارہ فرد جرم عائد،فرد جرم نیو یارک کی ایک عدالت میں غیر حاضری میں عائد کی گئی
-
صومالیہ ، امریکہ کا شباب گروپ کے تین جنگجووٴں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان ، ہر ایک کی گرفتاری میں مدد کے لیے تیس لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا گیا ہے
-
سعودی عرب اور چین میں تعاون بڑھانے کے لیے 4 سمجھوتے طے پاگئے ،سعودی مارکیٹ میں جعلی چینی اشیاء کی درآمد کو روکنے کے لیے سمجھوتہ بھی شامل ہے
-
ساؤپالو،پولیس اور ٹرک ڈرائیورز میں جھڑپیں،کئی عمارتوں و گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، آنسو گیس کا استعمال
-
لاس اینجلس کی سڑکوں پر ”ہر کسی کو گولی مار دونگا “ امریکہ میں دھمکی آمیز ٹویٹ کرنیوالا شخص گرفتار
-
کینیڈا،شراب کے نشے میں دھت لڑائی کے دوران روسی سفارتکار کو چھرا گھونپ دیا گیا
-
طالبان کے بعد بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جنداللہ اور القاعدہ نے بھی جنگ بندی کا اعلان کر دیا،حکومت خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے،چودھری نثار،دونوں طرف سے مذاکرات آگے ... مزید
-
لاپتہ طیارے کے مواصلاتی نظام کو دانستہ طور پر خراب کیا گیا، ملائیشین وزیر اعظم کا جنوبی بحیرہ چین میں تلاش ختم کر نے کا اعلان،طیارہ پر کوئی ایسا شخص موجود تھا جس نے دانستہ طور پر یہ کام کیا ، اب تلاش ... مزید
-
آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان، 10 فیصد شرح سود برقرار، معیشت کے تقریباً تمام عشارئیے مطلوبہ سمت میں جا رہے ہیں،مرکزی بنک،مہنگائی ،حکومت ونجی شعبے کے قرضوں اور پہلی ششماہی کے بجٹ خسار ... مزید
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف ، اعلیٰ تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت ملکی خدمت و دفاع کیلئے فوج کا خاصہ ہے ، شہداء اور نمازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،گوجرانوالہ گیریژن کے ... مزید
-
شہبازشریف کی جتوئی آمد، طالبہ آمنہ کے گھر گئے، سوگوار خاندان سے اظہار افسوس، آر پی او ڈی جی خان او ایس ڈی، ڈی پی او مظفرگڑھ معطل، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسرکی گرفتاری کا حکم،یہ افسوسناک ... مزید
-
کمشنر ایف سی آر کا ڈاکٹر شکیل آ فریدی کی سزا میں دس سال کمی،جرمانہ بھی کم کرنے کا حکم ،کمشنر ایف سی آ ر کا فیصلہ غیر متوقع ہے وہ فیصلے کے خلاف فاٹا ٹریبونل جائیں گے،وکیل شکیل آفریدی
-
بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار،تجارتی تعلقات معمول پر آجانے کا امکان
-
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو خصوصی قرضے کی خبر یں افواہ ہیں ،سرتاج عزیر ،ڈرون حملے پاکستان کے کہنے پر بند نہیں ہوئے لیکن ہمارا موقف سمجھا ضرور ہے‘’پا ک ،امریکہ میں ڈرون حملوں کی بندش بارے کوئی ... مزید
-
ایکنک اجلاس،23.839ارب روپے کی لاگت سے جڑواں شہروں کیلئے میٹرو بس سروس نظام کی اصولی منظوری دیدی گئی ، منصوبے کیلئے وفاقی حکومت 13.419 ارب روپے، صوبائی حکومت 10.419ارب روپے فراہم کرے گی ، میٹرو بس سروس نظام ... مزید
-
آئرش اور سکاٹ لینڈ طرز پر ہی مسئلہ کشمیر حل کیا جا سکتا ہے،بھارت،تمام پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،کشمیر میں درپردہ جنگ شروع کی گئی ہے جس کے باعث فوج تعینات ہے،حالا بہتر ہوتے ہی فوج واپس ... مزید
-
کسی بھی فرد یا گروہ کو ریاست کے مساوی ٹھہرانا دانشمندی نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان ،مذاکراتی عمل میں ریاست کی بجائے قومی قیادت نے ماضی میں قبائلی جرگہ کو جو اختیار دیا تھا وہ اس مسئلہ کی نوعیت اور ... مزید
-
دولت مشترکہ بین الوزارتی ایکشن گروپ کا اجلاس ،جزائر فیجی کو رعایتیں دینے کا فیصلہ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت 8ممالک کے وزراء خارجہ کی شرکت
-
کوئٹہ بم دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی ، احرار الہند کے دعوے کو مسترد کردیا
-
پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، امداد بند کی جائے، امریکی رکن کانگریس ،پاکستان کو دی گئی امداد امریکہ اور اسکے دوستوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے، عسکریت پسندوں کیخلاف پاکستان کی جنگ بوگس ،صرف ڈالر لینے ... مزید
-
12اکتوبر کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور3نومبر کو دوبارہ مارشل لاء لگانے والا جرنیل آج ہسپتال میں پناہ لئے بیٹھا ہے،خواجہ آصف ،ہماری حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کی مضبوطی کیلئے دومختلف محاذوں ... مزید
-
عبدالرشید غازی قتل کیس‘جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بیانات قلم بند کر ا دیے ،عبدالرشید غازی کے ساتھ پرامن معاہدہ طے پاگیا تھا، وہ پانچ جولائی کو گرفتاری دینے پر آمادہ تھے،پرویزمشرف نے آپریشن کا ... مزید
-
دہشت گردی نے پیچید صورت اختیار کر لی ، احسن اقبال ، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ اس پیچیدہ مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ
-
حکومت عوام کوریلیف پہنچانے اور بجلی ،گیس بحران سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.