نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،اطلاق جنوری سے ہوگا، سی سی پی

جمعہ 14 مارچ 2014 07:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں سی سی پی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر شب سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی اور جنوری کے مہینے میں 35 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز اور چوری کی نظر ہوئی ہے جو کہ ریکارڈ اور جنوری کے مہینے میں72 ارب روپے کی بجلی پیدا کی گئی جس پر 2 روپے 19 پیسے سی سی پی نے بجلی اضافہ کا کہا تھا لیکن سپلیمنٹری چارجز ڈال کر2 روپے24 پیسے بجلی کی فی یونٹ میں اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق جنوری کے مہینے سے ہوگا ۔

ذرائع نے بتایا کہ جنوری کے مہینے 100 یونٹ بجلی کی استعمال کرنے والے صارف کو تین روپے اضافی بھی ادا کرنا ہوں گے ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کراچی الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں پر اطلاق ہوگا

متعلقہ عنوان :