طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے عملی اقدامات، جنوبی وزیرستان کے کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز کی پوزیشنیں تبدیل

جمعہ 14 مارچ 2014 07:54

پشاو ر (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)طالبان اورحکومتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کو ساز گار بنانے کیلئے حکومت نے بھی عملی اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورس نے کئی مقامات پر اپنی پوزیشن تبدیل کرنا شروع کردیاہے۔پوزیشن تبدیل کئی جانے والے علاقوں میں شتکوئی ،چکدارہ۔سراروغہ شامل ہے۔ یہ علاقے 2004سے 2009تک طالبان کا گڑھ قرار دیا جاتے تھے اور شتکوئی میں طالبان کا مرکزی ہیڈ کوارٹر قائم تھا ۔ سابقہ طالبان امیر بیت اللہ مسعود اور حکیم اللہ مسعود کا تعلق بھی انہیں علاقے سے تھا ۔