برطانیہ ‘عمران خان کے بھتیجے نے قابل اعتراض جملے پر معافی مانگ لی ،میرے الفاظ کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ،حسن نیازی

بدھ 12 مارچ 2014 08:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)رطانوی اخبار”لندن ایوننگ اسٹینڈرڈ“ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھتیجے نے برطانوی یونی ورسٹی کے انتخابی مہم کے دوران کسی شخص کو ”ہم جنس “ کہنے پر معافی مانگ لی۔عمران خان کے بھتیجے نے لندن کی ایک یونیورسٹی میں انتخابی مہم کے دوران ٹویٹر پر ایک شخص کو ہم جنس کہا تھا جس پر انہوں نے معافی مانگ لی۔

25 سالہ حسن نیازی سٹی یونیورسٹی میں بطور صدر طلباء یونین انتخابات میں حصہ لے رہا تھا،اس دوران اس نے اپنے دوست کے ساتھ اس لفظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے اس لفظ کے استعمال پر معذرت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمارے ملک میں اس کو گالی نہیں سمجھا جاتا۔حسن نیازی جو بین الاقوامی انسانی حقوق میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور انسانی حقوق کا وکیل بننا چاہتا ہے یونی ورسٹی میں صرف دو ووٹوں سے الیکشن ہارگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اخبار کو بتایا کہ میرے الفاظ کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ،اسے نہیں پتہ تھا کہ برطانیہ میں اس کا مطلب کیالیا جاتا ہے۔میں ٹویٹر پر اپنے دوست کے ساتھ مذاق کر رہا تھا،میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔میں آئندہ اس لفظ کو استعمال نہیں کروں گا۔ہم جنس پرستوں نے ان کی معافی کو قابل تعریف خیال کیاہے۔

متعلقہ عنوان :