ای سی سی اجلاس،سو نے کی درآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، آ ئندہ سیزن کیلئے 80 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدنے ، پتھروں کی برآمدات پر پابندی ختم،پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد یقینی بنا نے کی منظوری ،ملکی معیشت میں بہتری کا رجحان ،معاشی عشارے مثبت ہیں ، پیداوار میں اضافہ،مہنگائی کم ،غیر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے ،روپے کی قدر میں استحکام اور سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 12 مارچ 2014 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے آ ئندہ سیزن کیلئے 80 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدنے ، پتھروں کی برآمدات پر بھی پابندی ختم اور پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کو یقینی بنا نے کی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کا رجحان ہے اور معاشی عشارے مثبت ہیں ، پیداوار ڑھ رہی ہے ،مہنگائی کم ہو رہی ہے ، غیر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے ،روپے کی قدر میں استحکام آرہا ہے ،اور سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقدار میں آنے کے بعداپنے منشور کے مطابق معاشی اصلا حات کی ہیں تاکہ ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹا جائے ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی کی مہربانی سے آج معاشی عشارے مثبت ہیں ،گروتھ بڑھ رہی ہے جبکہ مہنگائی کم ہو رہی ہے ، غیر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے ،روپے کی قدر میں استحکام آرہا ہے ،اور سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے ۔

اجلاس میںآ یندہ سیزن کیلئے 80 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جس میں سولہ لاکھ ٹن گندم پیسکو خریدے گا ۔ اجلاس میں سونے کی درآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں وزارت تجارت کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیمتی پتھروں کی برآمدات پر بھی پابندی ختم کردی جائے ۔اجلاس میں بڑے پیمانے پر مینیوفیکچر سیکٹر کا بھی جائزہ لیا گیااور بتایا گیا کہ حکومت کی مداخلت سے لارج سکیل مینیوفیکچر کی کارکردگی مین بہتری آئی ہے ۔

اجلاس مین بتای اگیا ہے کہ چینی کی پیداوار میں 78فصد اور فرٹیلائزر کی پیداوار میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور گیس کی فراہمی میں اضافے کی وجہ سے ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجر برادری اور صنعت کار حکومتی پالیسیوں پر اعتبار کر رہے ہیں ۔وزیر خزانہ نے تجارت اور صنعت و پیداوار کی وزارتوں کو ہدایت کی کہ پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کو یقینی بنا یا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں وزارتیں اور سٹیٹ بنک چینی کی بر آمد کے اعدادوشمار مرتب کریں ۔