حکومت کی معاشی پالیسیاں اطمینان بخش ،امریکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت واجب الادا رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ تیز کرے، اسحاق ڈار،معا شی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے ارہے ہیں ‘ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر استحکام پذیر ہورہے ہیں تمام معاشی اعشاریے مثبت ظاہر ہورہے ہیں، امریکی حکام نے بھی اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو واجب الادا رقوم کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرادی،امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور تھامس ولیمز سے ملاقات

منگل 11 مارچ 2014 08:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکہ پر اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت واجب الادا رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو اطمینان بخش قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ معا شی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے ارہے ہیں ‘ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر استحکام پذیر ہورہے ہیں تمام معاشی اعشاریے مثبت ظاہر ہورہے ہیں امریکی حکام نے بھی اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو واجب الادا رقوم کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور تھامس ولیمز سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کی سنبھلتی ہوئی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مو جودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے معاشی اقداماتکی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ذمہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مدمیں جو رقوم پاکستان کو واجب الادا ہیں ان کی ادائیگی کا سلسلہ تیز کیا جانا چاہیے تاکہ پاکستان کی معیشت میں مزید استحکام پیدا ہو۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ آٹھ ماہ میں بنیادی ڈھانچوں میں کافی اصلاحات کی ہیں جن کے نتائج مثبت نتائج اب سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت کے تمام انڈیکیٹرز (اشارے) اب مثبت ظاہر ہورہے ہیں جو کہ تسلی بخش امر ہے اسحاق ڈار نے امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کو بتایا کہ موجودہ حکومت اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں اور شب و روز محنت کے باعث ملک میں موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام لانے میں کامیاب رہی ہے نہ صرف غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر استحکام پذیر ہیں بلکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی و بہتری کا رجحان سامنے ایا ہے جو کہ کاروباری طبقہ و بزنس مین کمیونٹی کی جانب سے حکومتی معاسی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے اس موقع پر امریکی سفارتخانہ کے چارج ڈی افیئر ز تھامس ولیمز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھے گا تامس ولیمز نے وزیر خزانہ کو یقین دلایا کہ ان کا ملک خطے میں امن اور سلامتی کے حوالے سے کام جاری رکھے گا امریکی سفارتی نمائندے نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ امریکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں یں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید فروغ کا خواہشمند ہے امریکی سفارتخانہ کے چارج ڈی آفیسرز نے وفاقی وزیر خزانہ کو یقین دھانی کرائی کہ امری کہ جلد کوالیشن سپورٹ فنڈ کی مدمیں پاکستان کو واجب الادا رقوم کی جلد ادائیگیاں شروع کرے گا اور ان ادائیگیوں کے عمل کو تیز رفتار بنایا جائے گا۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود بھی موجود تھے۔