وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری شروع

پیر 10 مارچ 2014 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں متوقع ملاقات کیلئے ایجنڈے کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے‘ امکان ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ہالینڈ کے شہر ہیگ میں تیسری عالمی جوہری کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر درمیان 2014ء کے اختتام تک افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء پر بھی بات چیت ہوگی۔ دونوں راہنماء 24 اور 25 مارچ کو عالمی کانفرنس میں شرکت کے دوران خصوصی ملاقات کریں گے۔