دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان،حکومت کی جانب سے مذاکرت کے نام پر غیر سنجیدہ کام کیا گیا، سربراہ جے یو آئی ف

اتوار 9 مارچ 2014 08:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف قومی اسمبلی سے کوئی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف کوئی قانون پیش کیا گیا تو جمعیت علمائے اسلام(ف) اس کی بھرپور مخالفت کرے گی اور اسمبلی سے مدارس کے خلاف قانون کو پاس نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرت کے نام پر غیر سنجیدہ کام کیا گیا، مذاکرات کے لئے جے یو آ ئی (ف) نے قبائلی جرگے کی صورت میں پلیٹ فارم دیا جب کہ حکومت غیر ضروری مسائل کو چھیڑ رہی ہے۔

مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے فوج سمیت تمام اداروں کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔