وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ کو طالبان سے مذاکرات پر اعتماد میں لے لیا

اتوار 9 مارچ 2014 08:55

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء )طالبان سے مذاکرات پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ حکومت کواعتماد میں لے لیا ہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے براہ راست مذاکرات کیلئے رابطہ کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں نمائندگی کیلئے2نام وفاق کوبھجوادئیے۔وفاقی حکومت جس نام پراتفاق کریگی اسکا اعلان کیاجائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات آخری مرحلے میں داخل،کامیابی کیلئیپْرامید ہیں۔

متعلقہ عنوان :