سعودی حکومت کی افغان طالبان کو بھی مذاکرات کی میز پر لانے کی منصوبہ بندی

اتوار 9 مارچ 2014 08:54

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء)سعودی حکومت نے پاکستان میں مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں افغان طالبان کو بھی مذاکرات کی میز پر لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ، ان کے بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے امریکی درخواست پر حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہتے ہیں ، ذرائع کے بقول اگر حقانی نیٹ ورک کو اس سے پہلے بھی مشرقی افغانستان کے 5صوبے کنٹرول میں دینے کی بات چیت کی گئی تھی جن کو حقانی نیٹ ورک نے ٹھکرا دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ امریکہ افغان سر زمین چھوڑ دے ، اب ایک بار پھر تقسیم کے فارمولے پر امریکہ زور دے رہا ہے ، اس سلسلے میں جب حقانی نیٹ ورک کے سینئر کمانڈر طور خان آغا سے بات کی گئی تو اُنہوں نے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ ہم کرسی کی جنگ نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور امریکہ کے افغان سر زمین سے نکل جانے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔

متعلقہ عنوان :