اترکھنڈ میں بھی ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے، تحقیقات شروع ، ٹہری ضلع کے ایک کالج کیمپس میں بھی طلبا ء نے پا کستا ن کے حق میں نعرے لگا ئے ، بھا رتی حکا م گھبرا ہٹ کا شکا ر، کیمپس انتظا میہ سے رپو رٹ طلب کر لی ، جھو ٹی گو ا ہیو ں کیلئے قریبی دیہا تیو ں سے را بطہ کر لیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء) ایشیا ء کپ میں بھا رتی کر کٹ ٹیم کی پا کستا ن کے ہا تھو ں ذلت آ میز شکست پر اتر اکھنڈحکومت نے بھی ٹہری ضلع کے ایک کالج کیمپس میں ”پاکستان زندباد“ کے نعرے بلند ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “کے مطابق اتوار اور منگل کے روز ٹہری ضلع کے ایک کالج کیمپس میں پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہوئے جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

رپو رٹ کے مطابق پہلا واقعہ اتوار کی شام نئی ٹہری میں بادشاہی تہاول کی ایچ این بی گڑھوال یونیورسٹی کے SRT کالج کیمپس میں پیش آیا ،ایشیا کپ میں ڈھاکہ کے مقام پر پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دیہاتیوں نے پاکستان کے حق میں نعرے سنے۔اسی کالج میں منگل کی شب بھی پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہوئے جب پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دی۔

(جاری ہے)

یہ واقعات میرٹھ کی سوامی ویویکانند سوبھارتی یونی ورسٹی میں پید ا ہونے والی صورت حال کا ری پلے ہیں جہاں 68کشمیری طلباء کو بے دخل کیا گیا۔

ٹہری ضلع کی انتظامیہ اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔سینئر ڈسٹرکٹ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کوئی باقاعدہ پولیس کوشکایت اب تک درج نہیں کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”جی ہاں ، اتوار اور منگل کو کیمپس سے ” پاکستان زندہ باد“ کے نعرے دیہاتیوں نے سنے تھے۔ہم نے اس کی تحقیق شروع کردی ہے۔ ایس ایس پی ٹہری ضلع جان منجے پربھاکر کا کہنا تھا کہ پولیس کی مقامی انٹیلی جنس یونٹ ان رپورٹوں کے پیچھے اصل کہانی کی تحقیق کررہا ہے،ٹہری کے ڈی ایم یوگال کشور پینٹ کا کہنا تھا کہ تحقیق کا حکم دے دیا گیا ہے اور اس کے لئے کالج انتظامیہ اور مقامی لوگوں سے رابطہ کیاگیا جن سے کہا گیا کہ وہ اس واقعہ کی گوا ہی دیں ۔

ذرائع کے مطابق ساوندکوٹی گاویں کے لوگوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے سنے مگر انہیں نظر انداز کیا،لیکن بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی جیت پر ویسے ہی نعرے بلند ہونے پر اشتعال پیدا ہوگیا۔