اسلام آباد کچہری واقعہ کے شہید جج رفاقت اعوان کے گارڈ نے وزیر داخلہ کا بیان رد کردیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے تین روزہ ریمانڈ دے دیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء) اسلام آباد واقعہ کے شہید جج رفاقت اعوان کے گارڈ نے وزیر داخلہ کے بیان کو رد کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے تین روزہ ریمانڈ دے دیا جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج رفاقت عوان کے گارڈ بابر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت میں بیان دیا کہ وہ بے گناہ ہے اس نے جج کو بچانے کی کوشش کی اور دہشت گردوں پر گولیاں چلائیں عدالت نے پولیس کی جانب سے سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کردی تاہم تین روزہ ریمانڈ پر بابر کو پولیس کے حوالے کیا اور دس مارچ کو دوبارہ پیس کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :