افغانستان نے 23 ایف سی اہلکاروں کی شہادت میں افغان سر زمین استعمال ہونے با رے پاکستان سے شواہد ما نگ لئے ،تحقیقات کر رہے ہیں جب مکمل ہو جائے گی تو پاکستان کو آگاہ کر دیا جائے گا۔افغان حکام

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء) افغانستان نے ایف سی کے 23 اہلکاروں کی شہادت میں افغان سر زمین کے استعمال ہونے کے حوالے سے پاکستان سے شواہد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 23ایف سی اہلکاروں کی شہادت میں افغانستان کی سر زمین استعمال کئے جانے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔دفتر خارجہ کے زرائع کے مطابق پاکستان کو افغانستان نے اگاہ کیا ہے کہ افغانستان 23ایف سی اہلکاروں کی افغانستان میں شہادت کیحوالے سے تحقیقات کر رہا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے حوالے سے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے ، اگر پاکستان کے پاس افغان سرزمین کے استعمال ہونے کے حوالے سے کوئی شواہد ہیں تو وہ ہمیں دئے جائیں ۔

افغان حکام نے پاکستان کومزید بتایا ہے کہ ہم ابھی مزید تحقیقات کر رہے ہیں جب تحقیقات مکمل ہو جائے گی تو پاکستان کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 23ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد پاکستان نے الزام لگایا تھا کہ اہلکاروں کو افغانستان میں قتل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امو ر و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں احتجاج بھی کیا تھا اور جواب طلب کیا تھا جس پر افغان وزیر خارجہ نے تحقیقات کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی