موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے اقتصادی نتائج اطمینان بخش ہیں، اسحاق ڈار ،حکومت کی شروع کردہ کفایت شعاری مہم جاری ر ہے گی،وزیر خزانہ کی بجٹ تیاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء ) وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی شروع کردہ کفایت شعاری مہم جاری ر ہے گی ،انہوں نے اطمینان کا اظہا ر کیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مالی خسارہ فروری میں مقررکردہ 3.5 فی صد کے ہدف کے مقابلے میں 3.2 فیصد رہا ہے ۔ وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت گزشتہ روز اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے اقتصادی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، سیکرٹر ی خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اگلے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے تمام وزارتوں کے آمدنی کے تناسب اور اخراجا ت میں توازن رکھنے کے لئے مسلسل چوکس رہنے پر زور دیا تاکہ بجٹ میں متعین کردہ اہداف کو بغیر کسی ناکامی کے حاصل کیا جا سکے، انھوں نے کہا کہ حکومت کی شروع کردہ کفایت شعاری مہم جاری ر ہے گی اور یہ ن لیگ حکومت کی مالی انتظامات اور بجٹ حکمت عملی کا بنیادی حصہ رہے گی ، اس موقع پر وزیر خزانہ نے زور دیا کہ تما م وفاقی وزارتوں اور پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام کے لئے ترقباتی بجٹ میں واضح اور بامعنی اشارے مقرر کئے جائیں تاکہ وہ ا پنی اخراجا تی تجاویز بروقت تیا ر اور جمع کر ا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :