پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ، جلیل عباس جیلانی ، اقتصادی صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے ، چھ ماہ کے اندر موثر اصلاحات کی ہیں ، 2015ء تک پاک بھارت تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بھارت سمیت وسط ایشیائی ریاستوں سے بجلی خریدنے کے لئے بات چیت جاری، آئی ا یم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کو مثبت قرار دیا، قومی سلامتی پالیسی سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ، بیان

جمعہ 7 مارچ 2014 08:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور اقتصادی صورت دن بدن بہتر ہورہی ہے ، حکومت نے چھ ماہ کے اندر موثر اصلاحات کیں تھیں جن کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،حکومت نے اس عرصے میں 1700میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2015ء تک پاکستان بھارت تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا اور بھارت سمیت وسط ایشیائی ریاستوں سے بجلی خریدنے کے لئے بات چیت جاری ہے آئی ا یم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کو مثبت قرار دیا ہے قومی سلامتی پالیسی سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور اقتصادی صورتحال بہتر ہورہی ہے حکومت کی موثر پالیسیوں سے اقتصادی اعشارئیے مثبت ہے اور توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے چھ ماہ میں متعدد اصلاحات کی ہیں جن کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں حکومت نے اس عرصے میں 1700میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی ہے ۔