پاکستا ن کی جا نب سے کشمیر ی طلبا ء پر بھا رتی تشددکی مذمت ،پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی منانے پر کشمیر ی طلبا ء کو غدار کہنا افسوناک ہے، ان طلباء کے لئے پاکستان کے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں،وزیر اعظم نے اسلام آباد واقعہ میں ”را“ یا کسی اور ایجنسی کے ملوث ہونے کی بات نہیں کی،بھارت کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں ڈرائیور کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،بھارت ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن چکا ،پاکستان اس ریس میں شامل نہیں ہوگا، سعودی عرب سے دفاعی سازوسامان پیداوار پر بات چیت چل رہی ہے تاہم ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی، افغانستان میں سول جنگ کے پاکستان پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے،عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے دو افراد کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ سے پوچھا جائے، تر جما ن دفترخارجہ تسنیم اسلم کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعہ 7 مارچ 2014 08:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ کشمیری طلباء کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی منانے پر انہیں غدار کہا جاتا ہے تو یہ افسوناک بات ہے۔ بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالے جانے والے طلباء کے لئے پاکستان کے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں ۔وزیر اعظم نے اسلام آباد واقعہ میں ”را“ یا کسی اور ایجنسی کے ملوث ہونے کی بات نہیں کی ۔

پارلیمنٹرین کے خلاف میں نے کوئی بات نہیں کی وہ عوام کے نمائندے ہیں اور ان کے پاس بات کرنے اور حکومت سے سوال کرنے کا مکمل اختیار ہے۔بھارت کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں ڈرائیور کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے 2 افراد کی حوالگی کے بدلے میں بلوچستان کے نیشنلسٹ رہنماؤں کی حوالگی سے سوال پر کہا کہ پاکستانیوں کے بدلے پاکستانیوں کے حوالگی کا مطالبہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن چکا ہے ۔پاکستان اس ریس میں شامل نہیں ہوگا۔ وہ جمعرات کو دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دے رہی تھی۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ کے بعد سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں اس لئے بریفنگ سے 24 گھنٹے پہلے صحافی اپنا نام دے دیں تا کہ گیٹ پر ان کا دیا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈپلو میٹک کمیونٹی یا کسی خاص سفارت خانے کے حوالے سے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی ۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر مبارکباد دیتے ہیں ۔اچھی کرکٹ وہی ہے بھارتی میڈیا میں رپورٹ آئیں ہیں کہ کشمیری طلباء کو پاکستان کی فتح منانے پر بھارتی یونیورسٹیوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ہمارے تعلیمی ادارے اوردل ان کے لئے کھلے ہیں ۔اگر ان کو پاکستان کی خوشی منانے پر غدار قرار دیا جاتا ہے یہ افسوناک بات ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے طویل المدتی دفاعی تعلقات ہیں ان کے افسران پاکستان میں ٹریننگ بھی دی جاتی رہی ہے ۔سعودی عرب اور کئی دیگر مسلم ممالک سے افسران ٹریننگ کے لئے یہاں آتے ہیں۔سعودی عرب سے دفاعی سازوسامان پیداوار پر بات چیت چل رہی ہے تاہم ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ۔خلیج ممالک کی صورت حال ان ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کے ساتھ دفاعی تعاون کوئی خفیہ بات نہیں ہے ۔یہ پاکستان کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان اعلی حکام کے درمیان دورے ہوتے رہتے ہیں ۔بھارت دنیا کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا خریدار ملک ہے۔ہمارا اس ریس میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم کم از کم طاقت برقرار رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ سویڈن میں سفیر اور کمرشل اتاشی کے درمیان تنازع کی وجہ سے کمیشن صحیح طرح اپنا کام نہیں کر پا رہا تھا ۔

وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے اور سفیر اور اتاشی کو بلا لیا ہے۔ نئے سفیر کی تعیناتی کے لئے کام شروع ہوگیا ہے تاہم اس کے لئے وقت درکار ہے۔ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹرین قابل احترام ہیں اور عوامی نمائندے ہیں ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں کی ۔وہ عوام سے منتخب ہو کر آتے ہیں اور مکمل اختیار رکھتے ہیں کہ وہ مختلف امور پر بحث کریں اور حکومت سے سوال کریں ۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا علم نہیں تاہم میری امریکی ہم منصب نے بیان دیا ہے کہ مستقبل میں جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ مذاکرات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر جائزہ لیا گیا ہے جس میں تجارت اور سفر جاری ہے۔ایل او سی پر ڈرائیور کی گرفتاری پر پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائیور کو رہا کیا جائے تا کہ صحیح طرح منشیات کے حوالے سے تحقیقات کی جا سکے ورنہ تحقیقات مشکل ہو جائیں گے ۔

آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت اور سفر ہوتا ہے ان معاملات کو مقامی سطح پر حل کیا جاتا رہا ہے ۔یہ بات بھی ہم بھارت کے ساتھ اٹھائی ہے۔ترجمان نے کہا کہ میڈیا رپورٹ میں آیا ہے کہ وزیر اعظم نے بیان دیا ہے کہ اسلام آباد واقعہ میں را اور دیگر ایجنسیاں ملوث ہیں ۔وزیرا عظم نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ۔ترجمان نے کہا کہ یوکرائن کی صورت حال کا واحد مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔

پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے اور اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ بھی مصروف ہے ۔ہم چاہتے ہیں 2014 ء کے بعد افغانستان میں سول جنگ نہ ہو کیونکہ اس پر پاکستان کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے ۔افغانستان میں امن کے لئے افغانستان کی درخواست پر جو بھی کر سکے کریں گے ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ،ترکی اور افغانستان کا حالیہ سہ فریقی اجلاس ہوا ۔

طالبان کا دفتر کھلے گا تو ہم اپنا رد عمل دیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ یورپی اور دیگر ممالک کی وجہ سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کیلئے لانگ مارچ کر کے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے دفتر خارجہ کا یورپی ڈیسک چیک کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران کے گارڈ کے اغواء کے حوالے سے دونوں ممالک آپس میں رابطے میں ہیں اور ٹاسک فورس بنا دی گئی جو معلومات کا تبادلہ کرے گی ۔

عمران فاروق قتل کیس میں دو افراد بدلے میں برطانیہ سے دو بلوچ رہنماؤں کی حوالگی کے مطالبے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سیاست دان برطانیہ میں رہ رہے ہیں ،پاکستانیوں کے بدلے پاکستانیوں کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے دو افراد کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ سے پوچھا جائے ۔