یورپی یونین وفدکے سربرا کی بلوچستان سے لاپتہ افرادکے حوالے سے لانگ مارچ کرکے اسلام آبادپہنچنے والے خاندانوں سے ملاقات، تحفظات جانے

جمعرات 6 مارچ 2014 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) پاکستان میں یورپی یونین وفدکے سربراہ شفیق ،لارس گونار،ویج مارک نے بلوچستان سے لاپتہ افرادکے حوالے سے لانگ مارچ کرکے اسلام آبادپہنچنے والے خاندانوں سے ملاقات کی اوران کے تحفظات بارے آگاہی حاصل کی ۔بدھ کے روز پاکستان میں یورپی یونین کے وفدکے سربراہ نے بلوچستان سے لاپتہ افرادکیلئے لانگ مارچ کرکے اسلام آبادآنے والوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اوران کے تحفظات سنے ۔

(جاری ہے)

نمائندوں نے یورپی یونین سے لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے مددکرنے کیلئے کہا۔یورپی یونین کے وفدکے سربراہ نے امن وامان پیداکرنے والے اداروں کی جانب سے بڑی تعدادمیں لوگوں کولاپتہ کرنے اورغیرعدالتی قتل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیااورکہاکہ بلوچستان اوردیگرعلاقوں میں معلومات ناپہنچنے کی وجہ سے واقعات کاعلم بہت کم ہوتاہے ،اس معاملے پرکئی مرتبہ سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیاہے ،یورپی یونین اس معاملے کوقریب سے دیکھے گا۔

متعلقہ عنوان :