اسلحہ سکینڈل ،سابق آئی جی خیبر پختونخواہ اور ٹھیکیدار ارشد کے نام ای سی ایل میں شامل

جمعرات 6 مارچ 2014 08:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)وفاقی وزارت داخلہ نے اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ملک نوید اور ٹھیکیدار ارشد مجید کے ناموں کو ای سی ایل میں شامل کر دیئے جس کے بعد اب دونوں ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخواہ نے وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی کہ سابق آئی جی خیبر پختونخواہ نوید ملک اور گورنمنٹ کو کنٹریکٹر ارشد مجید کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نوید ملک اور ارشد مجید کے ناموں کو ایکزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا جس کے بعد ان پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس کے علاوہ ملک کی تمام ائیر پورٹس انتظامیہ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلحہ سکینڈل کیس میں ایک ارب82 کروڑ روپے کی کرپشن ہے جس میں نوید ملک اور ارشد مجید پر پولیس کے لئے اسلحے کی خریداری ،یونیفارم اور سکیورٹی انتظامات میں کرپشن پر مبینہ الزامات ہیں اور دونوں سمیت سات ملزمان کے خلاف نیب میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :