بھارت خطرناک ممالک میں سرفہرست،بم دھماکوں میں افغانستان ،عراق کو بھی پیچھے چھوڑدیا،گزشتہ سال212 دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دھماکوں میں بھارت کی شرح75 فیصد ہے، نیشنل ڈیٹا سنٹر کی رپورٹ

بدھ 5 مارچ 2014 08:09

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)پاکستان میں دہشت گردی کا واویلا کرنے اور الزام تراشی کا راگ الاپنے والا بھارت دنیا کے خطرناک ممالک میں سرفہرست۔افغانستان عراق اور شام سے بھی زیادہ بم دھماکوں میں آگے نکل گیا۔روزانہ کئی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے نیشنل ڈیٹا سنٹر (ای بی ڈی سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سال2013 ء میں بھارت بھر میں212 بم دھماکے ہوئے جو12 سالوں سے جنگ کا شکار افغانستان کے مقابلے میں دوگنا ہیں۔

ان دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور246 زخمی ہوئے۔ افغانستان میں گزشتہ سال ہونے والے دھماکوں کی تعداد108 بنگلہ دیش میں 75 اور شام میں36 دھماکے ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق نہ صرف گزشتہ سال بلکہ2004 ء سے2013ء تک کے عرصے میں بھی بم دھماکوں کے حوالے سے بھارت نے افغانستان اور عراق کو بھی پیچھے چھوڑا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مجموعی دھماکوں میں بھارت کی شرح 75 فیصد ہے