حکومت پن بجلی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مستقبل میں سستی بجلی سے ضروریات کو پورا کیا جاسکے، خواجہ آصف، تقریب کے موقع پر خطاب

بدھ 5 مارچ 2014 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پن بجلی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مستقبل میں سستی بجلی سے ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔ انہوں نے یہ بات سو میگا واٹ کے کوٹلی پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے موصول ہونے والی ٹینڈر دستاویزات کو کھولنے کی پی پی آئی بی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر وزیر مملکت عابد شیر علی بھی موجود تھے ۔ سو میگا واٹ کے کوٹلی پن بجلی منصوبے کونجی شعبہ میں تعمیر کیلئے پی پی آئی بی نے درخواستیں گزشتہ سال دسمبر میں طلب کی تھیں اس منصوبے کی تعمیر کیلئے پی پی آئی بی کو تھائی لینڈ کی رچابری الیکٹرسٹی چائنا کی سی ڈبلیو ای اور پاکستان کی سچل انجینئرنگ ورکس نے اپنی تجویز اورسرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ کمیٹی نے تینوں کمپنیوں کی تجاویز کو میڈیا اور کمپنی کے نمائندوں کی موجودگی میں آج کھولا گیا تھا اور آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران سو میگا واٹ کے اس منصوبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار میں انرجی مکس کو تبدیل کرنا چاہتی ہے تاکہ پن بجلی کے ذریعے سستی بجلی عوام کو مہیا کی جائے انہوں نے کا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سستی اور صاف بجلی فراہم کرے گا بلکہ علاقے میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا ۔

انہوں نے سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور حکومت کی کمٹمنٹ سے بجلی کے بحران کو کم سے کم وقت میں حاصل کرلیا جائے گا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ دریائے پونچھ پر کوٹلی آزاد کشمیر میں لگائے جانے والے منصوبے کا اندازاً تخمینہ 170ملین ڈالر ہے جس سے آزاد کشمیر کو واٹریوز چارجز کی مدد میں سالانہ لاکھوں روپے حاصل ہوں گے ۔ یہ منصوبہ تکمیل کے تیس سال بعد آزاد کشمیر حکومت کے حوالے کردیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ایم ڈی پی پی آئی بی کو ہدایت کی منصوبہ کو وقت پر مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے یہ آفر ایم ڈی این اے زبیری نے مہمانوں اور وزراء کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :