نئی دہلی میں پاک بھارت ورکنگ گروپ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں بھارت کے زیر حراست آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیور کی رہائی کا مسئلہ سرفہرست ہوگا ، ڈی جی ٹریول اینڈ ٹریڈ آزاد کشمیر

پیر 3 مارچ 2014 08:06

چناری( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء) نئی دہلی میں ہونے والے کل چار مارچ کو پاک بھارت ورکنگ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیور محمد شفیق اعوان کی رہائی کا مسئلہ ایجنڈا میں سرفہرست ہے ، ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد اسماعیل نے دہلی میں ہونے والے پاک بھارت ورکنگ گروپ کے اجلاس میں روانگی سے قبل ایل او سی ٹریڈ یونین آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر اعجاز میر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا کیا ۔

بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد اسماعیل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پنتالیس دن سے زیر حراست ٹرک ڈرائیور شفیق اعوان بے گناہ ہے بھارتی حکام کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں اس کی رہائی کا مسئلہ سب سے پہلے ہوگا اور پھر دیگر معاملات پر بات چیت کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں منقسم ریاست جموں وکشمیر کے درمیان جاری ٹریول اور ٹریڈ کے حوالے سے بھی اہم بات چیت ہوگی ہمارا موقف ہے کہ اگر مستقبل میں خدانخواستہ آر پار آنے جانے والے کسی ٹرک سے کوئی ایسی شہہ برآمد ہوجائے جو تجارتی لسٹ سے ہٹ کر ہو تو دونوں ممالک اس کے پابند ہوں کہ وہ ٹرک اور ڈرائیور اس کے ملک کے حوالہ کردیں اور کسی بھی ملک کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس کے ٹرک کو ضبط اور ڈرائیور کو گرفتار کرے

متعلقہ عنوان :