پاکستان کی اہم شخصیات کے اہم راز چوری کرنے کے منصوبے کا انکشاف

پیر 3 مارچ 2014 08:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء) پاکستان کی اہم شخصیات اور اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اہم راز چوری کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ خواتین کے ناموں کے ذریعے پہلے موبائل فون پر ایس ایم ایس بھجوایا جاتاہے جس میں لکھا جاتا ہے کہ آپ کی پروفائل دیکھ کر آپ سے دوستی کرنے کا سوچا ہے اگر آپ میری ای میل ایڈریس پر میل بھیجیں توجواب میں اپنے بارے میں ضروری معلومات اور تصاویر ارسال کردوں گی۔

یہ پیغامات سیاستدانوں ‘ سینیئر صحافیوں کاروباری اور مذہبی شخصیات کو موصول ہورہے ہیں۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ جیسے ہی کوئی شخص پیغامات کے ذریعے آنے والے میل ایڈریس پر کوئی پیغام بھجواتا ہے دوستی کی خواہش رکھنے والی خواتین جو ایک سازش کے ذریعے پیغام بھجواتی ہیں جیسے ہی انہیں پاکستان سے بھجوایا جانے والا پیغام ملتا ہے تو وہ اس کی ای میل کے ذریعے اس کے تمام تر ریکارڈ تک رسائی حاصل کرلیتی ہیں اور بعد ازاں یہ تمام تر ڈیٹا چوری کرلیا جاتا ہے پاکستانیوں کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ ان کے ذریعے کس قدر اہم معلومات آگے کو منتقل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملکی سکیورٹی اداروں نے اس طرح کے پیغامات کی چھان بین شروع کردی ہے۔ اور جیسے ہی ملوث افراد کے بارے میں مستند اطلاعات موصول ہوں گی ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی اس طرح کے معاملات میں تحقیقات کا آغاز کرے گی اور اس حوالے سے تحقیقات کرکے رپورٹ حکومت کو ارسال کرے گی۔

متعلقہ عنوان :